آندھرا پردیش میں پٹاخہ بنانے والی فیکٹری میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، 18 ہلاک، 8 کی حالت نازک
کاکیناڈا، 28 فروری (ہ س)۔ آندھرا پردیش کے کاکیناڈا ضلع کے سمرلاکوٹا منڈل کے ویٹلاپلیم گاو¿ں میں ہفتہ کی دوپہر ایک پٹاخہ فیکٹری میں زبردست دھماکے کے بعد آگ لگ گئی۔ اس حادثے میں 18 افراد ہلاک ہوئے جن میں سے اب تک 11 کی شناخت ہو چکی ہے۔ واقعہ کے ب
آندھرا پردیش میں پٹاخہ بنانے والی فیکٹری میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، 18 ہلاک، 8 کی حالت نازک


کاکیناڈا، 28 فروری (ہ س)۔

آندھرا پردیش کے کاکیناڈا ضلع کے سمرلاکوٹا منڈل کے ویٹلاپلیم گاو¿ں میں ہفتہ کی دوپہر ایک پٹاخہ فیکٹری میں زبردست دھماکے کے بعد آگ لگ گئی۔ اس حادثے میں 18 افراد ہلاک ہوئے جن میں سے اب تک 11 کی شناخت ہو چکی ہے۔ واقعہ کے بعد سینئر ضلعی حکام موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔ مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ شدید جھلسنے والے آٹھ افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ چندرا بابو نائیڈو نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا اور عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کریں۔ضلع کے سمرلاکوٹہ ڈویژن کے ویٹلاپلیم علاقے میں گوداوری نہر کے قریب سوریہ شری آتش بازی فیکٹری میں کام جاری تھا۔ فیکٹری میں اچانک دھماکہ ہوا جس کے بعد زبردست آگ لگ گئی اور پورے علاقے میں دھواں پھیل گیا۔

اطلاع ملتے ہی اعلیٰ حکام اور فائر بریگیڈ جائے وقوعہ پر پہنچے اور بچاو¿ اور راحت کاری کا کام شروع کیا۔ شدید زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے مقامی اسپتال لے جایا گیا۔ اس واقعے میں مبینہ طور پر اٹھارہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں سے اب تک گیارہ کی شناخت ہو چکی ہے۔ مرنے والوں میں زیادہ تعداد خواتین کی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ دیگر آٹھ افراد کاکیناڈا کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہیں۔عینی شاہدین نے ایک بہت زوردار دھماکہ کی اطلاع دی۔ دھماکے سے قریبی دیہات کے مکینوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ زور دار دھماکے کی آواز تقریباً پانچ کلومیٹر تک سنی گئی۔ آواز کی شدت سے قریبی گاو¿ں میں واقع نجی اسکول کے سلیب میں دراڑیں پڑ گئیں۔ گہرا دھواں پانچ دیہاتوں میں پھیل گیا۔ مقامی لوگ جب دھماکے کی جگہ پر پہنچے تو آگ میں پھنسے کئی لوگ پہلے ہی جل چکے تھے۔ جائے وقوعہ پر جسم کے اعضاءبکھرے ہوئے تھے، کچھ لاشیں مکمل طور پر جل چکی تھیں۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ پٹاخے کی فیکٹری اڈاپا نانی کے خاندان کے افراد چلاتے تھے، جو مرنے والوں میں شامل ہیں۔وزیراعلیٰ چندرا بابو نائیڈو فی الحال وجیا نگرم ضلع کے دورے پر ہیں۔ وزیراعلیٰ نے واقعہ کاجائزہ لیا۔ انہوں نے حکام کو ہدایت دی کہ وہ فوری طور پر راحت اور بچاو¿ کام شروع کریں۔ انہوں نے ریاستی وزیر داخلہ انیتا کو جائے وقوعہ پر پہنچنے کی ہدایت دی۔ اس کے بعد ریاستی وزیر داخلہ جائے وقوعہ کے لیے روانہ ہوگئے۔ ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اور ڈسٹرکٹ کلکٹر پہلے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ چکے ہیں اور امدادی اقدامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔پولیس اب تک مرنے والوں میں سے 11 کی شناخت کر چکی ہے۔ مرنے والوں کی شناخت اڈابالا سرینو، کڈیمپلی کروپاما، کڈیمپلی دھنراجو، سادھنالا ستیہوینی، وٹلوری راوی، منڈاپلی چننی، نیمدا کرونا، گمپالا منگا، گوداتھا مہیش، گوداتھا رامو اور گوداتھا نانی کے طور پر ہوئی ہے۔ کئی دیگر افراد کی لاشوں کی شناخت ہونا باقی ہے۔ آٹھ دیگر افراد شدید زخمی ہیں، اور زیر علاج بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande