خواتین کے بیضہ اسمگلنگ کا معاملہ: بدلاپور کیس کی جانچ ناسک تک پہنچی
ناسک ، 28 فروری (ہ س) ۔ بدلاپور میں درج خواتین کے بیضہ اسمگلنگ کے مقدمے کی تفتیش نے نیا رخ اختیار کرتے ہوئے ناسک کے ایک آئی وی ایف سنٹر تک رسائی حاصل کر لی ہے، جس کے بعد تھانے پولیس نے مقامی پولیس کی مدد سے چھاپہ مار کر اہم کاغذات ضبط کیے اور وہ
خواتین کے بیضہ اسمگلنگ کا معاملہ: بدلاپور کیس کی جانچ ناسک تک پہنچی


ناسک ، 28 فروری (ہ س) ۔ بدلاپور میں درج خواتین کے بیضہ اسمگلنگ کے مقدمے کی تفتیش نے نیا رخ اختیار کرتے ہوئے ناسک کے ایک آئی وی ایف سنٹر تک رسائی حاصل کر لی ہے، جس کے بعد تھانے پولیس نے مقامی پولیس کی مدد سے چھاپہ مار کر اہم کاغذات ضبط کیے اور وہاں کام کرنے والے ڈاکٹروں و ملازمین کے بیانات درج کیے ہیں۔تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ اولاد سے محروم جوڑوں کو بیضہ فراہم کرنے کے نام پر بڑے پیمانے پر رقم کا لین دین کیا جا رہا تھا اور اس مقصد کیلئے مالی تنگی سے دوچار خواتین کو استعمال کیا جاتا تھا۔ گزشتہ ہفتے بدلاپور کے ایک اسپتال میں ایک خاتون کے بیضے نکالنے کے سودے کی اطلاع ملنے پر سرکاری ڈاکٹروں نے پولیس کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے ایک مکان پر چھاپہ مارا تھا، جس کے بعد معاملے کی پرتیں کھلتی چلی گئیں۔پوچھ گچھ کے دوران تھانے کی بعض خواتین کو حراست میں لے کر تفتیش کی گئی اور یہ بھی معلوم ہوا کہ ایک پرتعیش عمارت میں رہ کر اس غیر قانونی کاروبار کے معاملات انجام دیے جا رہے تھے۔ اسی سلسلے میں ناسک کے ممبئی۔آگرہ شاہراہ پر اندرا نگر سرنگ کے قریب واقع آئی وی ایف سنٹر کا نام سامنے آیا، جہاں سے دستاویزات ضبط کر کے مزید معلومات حاصل کی گئیں۔اس معاملے کے انکشاف کے بعد ناسک میونسپل کارپوریشن کے طبی شعبے نے جمعہ کو متعلقہ مرکز کو نوٹس جاری کیا، جبکہ تھانے میونسپل کارپوریشن کی جانب سے بھی کارروائی کی گئی ہے۔ ناسک کا نام سامنے آنے سے ریاست بھر میں سنسنی پھیل گئی ہے اور تھانے پولیس نے اس بیضہ اسمگلنگ نیٹ ورک کی ریاستی سطح پر تفتیش تیز کر دی ہے۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande