
لاتور ، 28 فروری (ہ س)۔ ادگیر تعلقہ کے لوہارا گاؤں میں گھریلو تنازع نے خطرناک رخ اختیار کر لیا جہاں ایک بیٹے نے شراب کیلئے رقم نہ ملنے پر اپنی ماں کو لاٹھی سے بری طرح پیٹ کر زخمی کر دیا۔ اس واقعہ کے بعد ادگیر دیہی پولیس اسٹیشن میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق میرا راجکمار سوامی (48 سال) کی تحریری شکایت پر ان کے بیٹے اجے راجکمار سوامی کے خلاف کارروائی کی گئی۔ شکایت کے مطابق ملزم نے شراب پینے کیلئے 500 روپے مانگے تھے۔ رقم دینے سے انکار کرنے پر اس نے پہلے بدزبانی کی اور پھر لات گھونسوں سے مارپیٹ شروع کر دی۔ بعد ازاں اس نے ہاتھ میں موجود لاٹھی سے ماں کے سر پر وار کیا جس سے وہ زخمی ہو گئیں۔ملزم نے انہیں قتل کی دھمکی بھی دی اور کہا کہ اگر رقم نہ دی گئی تو انہیں ختم کر دے گا۔ زخمی خاتون کا علاج کرایا گیا ہے۔ اس واقعہ سے علاقے میں ہلچل مچ گئی ہے اور خاندان کے اندر بڑھتے تنازع پر گفتگو ہو رہی ہے۔ پولیس نے متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں اور تفتیش پولیس اہلکار گڈدے کے سپرد کی گئی ہے۔
ہندوستھان سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے