
نئی دہلی، 28 فروری (ہ س)۔ کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے اور جنرل سکریٹری (تنظیم) کے سی وینوگوپال نے مشرق وسطیٰ میں ایران کے ساتھ بڑھتے ہوئے فوجی تناو¿ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ دونوں رہنماو¿ں نے ہندوستانی شہریوں کی حفاظت اور محفوظ انخلا کو یقینی بنانے کے لیے حکومت سے فوری اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے ۔
کھڑگے نے ایکس پر کہا کہ حالیہ فوجی کارروائی کے بعد مشرق وسطیٰ میں حالات بگڑ رہے ہیں اور امن و استحکام کو برقرار رکھنا انتہائی ضروری ہے۔ کانگریس ہندوستانی شہریوں کے تحفظ کے بارے میں فکر مند ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ ان کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے۔
وینوگوپال نے کہا کہ اسرائیل-امریکہ کی مشترکہ فوجی کارروائی اور بڑھتی ہوئی کشیدگی نے ہندوستانی شہریوں میں خوف و ہراس پیدا کر دیا ہے۔ کیرالہ کے شہریوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستانیوں کی ایک بڑی تعداد اس خطے میں رہتی ہے اور کام کرتی ہے۔ لہٰذا وزیراعظم اور وزارت خارجہ کو فوری سفارتی اور لاجسٹک اقدامات کرنے چاہئیں۔ انہوں نے خطرے میں پڑنے والے ہندوستانیوں کے محفوظ انخلا اور واپسی کے خواہشمندوں کے لیے محفوظ راستے کی فراہمی پر زور دیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد