وزیراعلیٰ نے جی ٹی بی اسپتال میں نئے آئی سی یو وارڈ کا افتتاح کیا
نئی دہلی، 28 فروری (ہ س)۔ دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے ہفتہ کو دارالحکومت کے صحت کی دیکھ بھال کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کی سمت میں کئی اہم قدم اٹھائے ہیں۔ انہوں نے گرو تیغ بہادر (جی ٹی بی)اسپتال میں 10 بستروں پر مشتمل ایک نئے میڈیکل آئی
وزیراعلیٰ نے جی ٹی بی اسپتال میں نئے آئی سی یو وارڈ کا افتتاح کیا


نئی دہلی، 28 فروری (ہ س)۔

دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے ہفتہ کو دارالحکومت کے صحت کی دیکھ بھال کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کی سمت میں کئی اہم قدم اٹھائے ہیں۔ انہوں نے گرو تیغ بہادر (جی ٹی بی)اسپتال میں 10 بستروں پر مشتمل ایک نئے میڈیکل آئی سی یو وارڈ کا افتتاح کیا، ایک جدید جی آئی ایچ ڈی ویڈیو اینڈوسکوپی سوٹ شروع کیا، اور ایک مربوط آیوش تناو¿ کے انتظام کے پروگرام کا آغاز کیا۔

اسی سلسلے میں، وزیر اعلیٰ نے انسٹی ٹیوٹ آف ہیومن بیہیوئیر اینڈ الائیڈ سائنسز (اہباس) میں جدید ترین او پی ڈی عمارت کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ اس نئی او پی ڈی عمارت کی تعمیر سے روزانہ ہسپتال آنے والے ہزاروں مریضوں کو مزید منظم، بہتر اور تیز ترین طبی امداد فراہم ہو گی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہلی صحت، تعلیم اور کاروبار سمیت ہر شعبے میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ حکومت صحت کی خدمات کو بہتر بنانے اور عالمی معیار کی خدمات کو یقینی بنانے کے لیے تندہی سے اور مشن موڈ میں کام کر رہی ہے۔

اس موقع پر شمال مشرقی دہلی کے ایم پی منوج تیواری، دہلی کے وزیر صحت ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ، شاہدرہ کے ایم ایل اے سنجے گوئل، اور محکمہ صحت کے سینئر افسران خاص طور پر موجود تھے۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande