بورویل اور ہینڈپمپ تنصیب کے کاموں میں مبینہ مالی بے ضابطگی ، جانچ کے احکامات کے باوجود پیش رفت نہیں
امراوتی ، 28 فروری (ہ س)۔ امراوتی ضلع میں پندرہویں مالیاتی کمیشن کے تحت بورویل اور ہینڈپمپ تنصیب کے کاموں میں مبینہ مالی بےضابطگیوں کی تحقیقات میں تاخیر نے ضلع پریشد انتظامیہ کو تنقید کے گھیرے میں لا کھڑا کیا ہے، حالانکہ اس معاملے میں پالک منتر
CIVIC-MAHA-AMRAVATI-ZP-BOREWEL


امراوتی ، 28 فروری (ہ س)۔ امراوتی ضلع میں پندرہویں مالیاتی کمیشن کے تحت بورویل اور ہینڈپمپ تنصیب کے کاموں میں مبینہ مالی بےضابطگیوں کی تحقیقات میں تاخیر نے ضلع پریشد انتظامیہ کو تنقید کے گھیرے میں لا کھڑا کیا ہے، حالانکہ اس معاملے میں پالک منتری چندرشیکھر باونکولے کی جانب سے جانچ کے واضح احکامات دیے جانے کی بات سامنے آئی ہے۔ڈویژنل کمشنر امراوتی اور ایڈیشنل ضلع کلکٹر نے بھی چیف ایگزیکٹیو آفیسر ضلع پریشد کو ضروری ہدایات جاری کیں، لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی شیڈیولڈ کاسٹ مورچہ کے ضلع صدر نکُل سونٹکے نے الزام لگایا ہے کہ ان تمام احکامات کے باوجود زمینی سطح پر کوئی کارروائی شروع نہیں کی گئی، جس سے ملی بھگت کے شبہات کو تقویت مل رہی ہے۔الزامات کے مطابق گرام پنچایت یوَدا میں بورویل کے لیے تکنیکی منظوری کے تحت دو سو فٹ ڈرلنگ لازمی تھی، مگر اصل کام کم گہرائی تک کیا گیا، جبکہ مکمل کام ظاہر کرتے ہوئے بل ادا کر دیے گئے، جس سے سرکاری فنڈ کے بڑے پیمانے پر غلط استعمال کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔اس سلسلے میں مقامی شہریوں نے ضلع پریشد کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کو تحریری شکایت پیش کی ہے۔ اس سے پہلے بھی اسی گرام پنچایت میں نیل کمل کرسی خریداری اور ایل ای ڈی اسٹریٹ لائٹس میں بے ضابطگیوں کی شکایات سامنے آ چکی ہیں، اور اب پینے کے پانی سے متعلق منصوبوں پر بھی سوال اٹھنے لگے ہیں۔ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande