بی آرایس لیڈر ملیکارجن گوڑگرفتار، میدک ٹاؤن میں کشیدگی
حیدرآباد، 28 فروری(ہ س)۔ تلنگانہ کے میدک ٹاؤن میں اس وقت کشیدگی پھیل گئی جب پولیس نے بی آرایس کے سینئر لیڈراورسابق میونسپل چیئرمین ملیکارجن گوڑکوگرفتارکرلیا۔ہفتہ کی صبح پولیس کی بھاری تعداد گوڑکی رہائش گاہ پہنچی اورانہیں حراست میں لے لیا۔ملیکارجن گ
بی آرایس لیڈر ملیکارجن گوڑگرفتار۔ میدک ٹاؤن میں کشیدگی


حیدرآباد، 28 فروری(ہ س)۔ تلنگانہ کے میدک ٹاؤن میں اس وقت کشیدگی پھیل گئی جب پولیس نے بی آرایس کے سینئر لیڈراورسابق میونسپل چیئرمین ملیکارجن گوڑکوگرفتارکرلیا۔ہفتہ کی صبح پولیس کی بھاری تعداد گوڑکی رہائش گاہ پہنچی اورانہیں حراست میں لے لیا۔ملیکارجن گوڑپرکانگریس کے مقامی ایم ایل اے ایم روہت پراقدامِ قتل اورایک دلت خاتون کارکن کے ساتھ بدسلوکی کے الزام میں ایس سی،ایس ٹی مظالم ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں۔جیسے ہی بی آرایس لیڈرکوپولیس اسٹیشن لایا گیا،پارٹی کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے احتجاجاًپولیس اسٹیشن کاگھیراؤکرلیا۔پولیس اس معاملہ میں اب تک 13بی آرایس کارکنوں کوگرفتارکرچکی ہے جبکہ بی آرایس قائدین نے ان تمام مقدمات کو جھوٹااورمن گھڑت قراردیا ہے۔ بی آرایس قائدین نے دعوی کیاکہ ملیکارجن گوڑکی قیادت میں کارکنوں نے بلدی انتخابات کی مہم کے دوران ایم ایل اے اوران کے ساتھیوں کومبینہ طورپرووٹرس میں نقدی اورشراب تقسیم کرنے سے روکنے کی کوشش کی تھی۔انہوں نے الزام لگایاکہ اس تصادم کے دوران ایم ایل اے نے اپنی گاڑی بی آرایس کارکنوں پرچڑھادی جس سے کم ازکم چارافراد زخمی ہوئے۔بی آرایس قائدین کادعویٰ ہے کہ اصل متاثرین وہ خودہیں کیونکہ ایم ایل اے اوران کے حامیوں نے ان پرحملہ کیاتھا، لیکن پولیس نے کانگریس ایم ایل اے کے دباؤ میں آکرالٹاان ہی کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande