ایئر انڈیا کی تل ابیب جانے والی پرواز کا رخ ممبئی ڈائیورٹ
نئی دہلی، 28 فروری (ہ س)۔ ٹاٹا کی قیادت والی ایئر لائن ایئر انڈیا نے ہفتہکو اپنی نئی دہلی-تل ابیب کی پرواز کو اسرائیلی فضائی حدود بند ہونے کی وجہ سے درمیانی راستے سے ممبئی کی طرف موڑ دیا۔ اسرائیل نے ایران پر حملے کئے ہیں، جس کے بعد کچھ فضائی حدود ب
Air-India-Delhi-Tel-Aviv-flight-diverted-to-Mumbai


نئی دہلی، 28 فروری (ہ س)۔ ٹاٹا کی قیادت والی ایئر لائن ایئر انڈیا نے ہفتہکو اپنی نئی دہلی-تل ابیب کی پرواز کو اسرائیلی فضائی حدود بند ہونے کی وجہ سے درمیانی راستے سے ممبئی کی طرف موڑ دیا۔ اسرائیل نے ایران پر حملے کئے ہیں، جس کے بعد کچھ فضائی حدود بند کر دی گئی ہیں۔

ایئر لائن نے ایک بیان میں کہا” 28 فروری کو نئی دہلی سے تل ابیب کے لیے چلائی گئی فلائٹ نمبراے آئی -139 اسرائیل میں فضائی حدود بند ہونے اور مسافروں و عملے کی حفاظت کے لیے ہندوستان واپس آ رہی ہے۔“ ایئر انڈیا کی یہ پرواز نئی دہلی سے تل ابیب جا رہی تھی۔ ائیر انڈیا نے بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی کا حوالہ دیتے ہوئے یکم مارچ سے اسرائیل کے لیے پروازیں معطل کر دی ہیں۔

ایئر لائن کے ایک اہلکار نے بتایا کہ فلائٹ اے آئی -139 کو ممبئی کی طرف موڑ دیا گیا تھا۔ کمپنی نے کہا،”ہم اپنے فلائٹ آپریشنز کے لیے حفاظت اورسلامتی کے ماحول کا جائزہ لیتے رہیں گے اور ضرورت کے مطابق آپریشنز کو ایڈجسٹ کریں گے۔“

ایئر لائن نے اس ناگہانی صورتحال سے مسافروں کو ہونے والی تکلیف پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔ حفاظت کے اعلیٰ ترین معیارات کو برقرار رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے، اس نے کہا کہ وہ صورتحال کا مسلسل جائزہ لے رہی ہے اور ضرورت کے مطابق پروازوں کو دوبارہ شیڈول کرے گی۔

اس دوران ،انڈیگو ایئر لائنز نے پوسٹ کے ذریعے کہا،”ہم ایران اور اس کی فضائی حدود سے متعلق علاقائی اپ ڈیٹس کی قریب سے نگرانی کر رہے ہیں۔ ہمارے صارفین اور عملے کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہماری ٹیمیں حالات کے بدلتے ہی کوئی بھی ضروری ایڈجسٹمنٹ کرنے کے لیے تیار ہیں۔“

ایئر لائن نے کہا کہ صارفین کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ روانگی سے قبل اپنی فلائٹ کی صورتحال چیک کر لیں۔ کسی بھی اثر کی صورت میں، اپ ڈیٹس کو فوری طور پر رجسٹرڈ رابطہ کی تفصیلات کے ذریعے مطلع کیا جائے گا۔ ہم آپ کو باخبر رکھیں گے اور اس وقت کے دوران اپنی غیر متزلزل حمایت فراہم کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم رہیں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande