
نئی دہلی، 28 فروری (ہ س)۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو آندھرا پردیش کے کاکیناڈا ضلع میں ایک پٹاخہ فیکٹری میں لرزہ خیز دھماکے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیاہے۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم کے قومی ریلیف فنڈ سے ہر مرنے والے کے لواحقین کو دو لاکھ روپے کی مالی مدد کا بھی اعلان کیا گیا۔
ایکس پوسٹ کے ذریعے اپنے پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا کہ کاکیناڈا ضلع میں ایک فیکٹری میں ہوئے دھماکے سے کئی جانوں کے ضیاع کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی۔
وزیر اعظم کے دفتر نے ایکس پر ایک پوسٹ میں اس واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وہ کاکیناڈا ضلع میں ایک فیکٹری میں ہونے والے دھماکے میں جانی نقصان پر غمزدہ ہیں اور جنہوں نے اپنے عزیزوں کو کھویا ہے ، ان کے تئیں اظہار تعزیت کرتے ہیں۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعاکی۔
وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم کے قومی ریلیف فنڈ سے ہر مرنے والے کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے کی ایکس گریشیا رقم دی جائے گی جب کہ زخمیوں کو 50 ہزار روپے کی امداد دی جائے گی۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد