پولیس تصادم میں پانچ گئوکش گرفتار، دو کے پیر میں گولی لگی
نوئیڈا، 28 فروری (ہ س)۔ تھانہ ربوپورہ پولیس نے گئوکشی (گائے ذبح) کرنے والے 5 بدمعاشوں کو آج علی الصبح ایک تصادم کے دوران گرفتار کیا ہے۔ پولیس کی جانب سے چلائی گئی گولی دو بدمعاشوں کے پیر میں لگی ہے۔ کومبنگ کے دوران پولیس نے ان کے تین ساتھیوں کو گر
پولیس تصادم کے دوران زخمی گئو کشوں کو لے جاتی پولیس


نوئیڈا، 28 فروری (ہ س)۔ تھانہ ربوپورہ پولیس نے گئوکشی (گائے ذبح) کرنے والے 5 بدمعاشوں کو آج علی الصبح ایک تصادم کے دوران گرفتار کیا ہے۔ پولیس کی جانب سے چلائی گئی گولی دو بدمعاشوں کے پیر میں لگی ہے۔ کومبنگ کے دوران پولیس نے ان کے تین ساتھیوں کو گرفتار کیا ہے۔ ان کے پاس سے پولیس نے گئوکشی میں استعمال ہونے والا آٹو رکشہ، گائے ذبح کرنے کے لیے رکھے گئے آلات، چاقو، سرنج، انجیکشن، آری، لوہے کا نوکیلا سریا، دو مہرے، رسی کا ٹکڑا، چار خالی پلاسٹک کے کٹے برآمد کیے ہیں۔ زخمی بدمعاشوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس زون تھرڈ سدھیر کمار سنگھ نے بتایا کہ تھانہ ربوپورہ پولیس آج علی الصبح رونیجا کٹ پر چیکنگ کر رہی تھی، تبھی ایک مشکوک آٹو رکشہ آتا ہوا دکھائی دیا۔ پولیس نے آٹو رکشہ رکنے کا اشارہ کیا تو بدمعاش رکنے کے بجائے وہاں سے بھاگنے لگے۔ پولیس نے پیچھا کر کے آٹو رکشہ کو گھیر لیا۔ اپنے آپ کو پولیس سے گھرا ہوا دیکھ کر بدمعاشوں نے پولیس پارٹی پر جان سے مارنے کی نیت سے گولی چلانی شروع کر دی۔ جوابی کارروائی میں پولیس نے بھی گولی چلائی۔ پولیس کی جانب سے چلائی گئی گولی سید امین ولد سید حسین ساکن اوکھلا عمر 35 سال، گورامیا ولد امیر حسین ساکن نوح میوات ہریانہ عمر 32 سال کے پیر میں لگی ہے۔ ان کے پاس سے پولیس نے دو دیسی طمنچے، کارتوس وغیرہ برآمد کیے ہیں۔ زخمی بدمعاشوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ موقع سے تین بدمعاش آٹو میں سوار ہو کر پولیس پر گولی چلاتے ہوئے اندھیرے میں فرور ہوگئے۔ ان کا پولیس نے پیچھا کیا۔ پولیس نے کومبنگ کے دوران منصر کمال ولد سموچل عالم ساکن نوح ہریانہ عمر 24 سال، محمد بلال ولد محمد اقبال ساکن نوح میوات ہریانہ عمر 23 سال، پشپیندر کمار ولد بچن سنگھ ساکن مدن پور خادر جے جے کالونی تھانہ کالندی کنج دہلی عمر 24 سال کو گرفتار کیا ہے۔ ان بدمعاشوں کے خلاف این سی آر کے کئی تھانوں میں گئوکشی کے مقدمات درج ہیں۔ 26 فروری کو تھانہ ربوپورہ علاقے میں گائے ملی تھی۔ اس معاملے میں یہی بدمعاش ملوث تھے اور مطلوب تھے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande