پانی کے ٹینک سے3 ماہ کے معصوم لڑکے کی لاش برآمد
حیدرآباد، 28 فروری(ہ س)۔ تلنگانہ کے ناگر کرنول ضلع میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک تین ماہ کامعصوم لڑکا پانی کے ٹینک میں مردہ پایا گیا۔ یہ المناک واقعہ گاؤں پالیم میں پیش آیا جس کے بعدعلاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ مقامی افرادکی اطلا
3 ماہ کا معصوم لڑکا پانی کے ٹینک سے مردہ دستیاب


حیدرآباد، 28 فروری(ہ س)۔ تلنگانہ کے ناگر کرنول ضلع میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک تین ماہ کامعصوم لڑکا پانی کے ٹینک میں مردہ پایا گیا۔ یہ المناک واقعہ گاؤں پالیم میں پیش آیا جس کے بعدعلاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ مقامی افرادکی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کاآغازکردیا۔تفصیلات کے بموجب ایک جوڑے کے درمیان گذشتہ کئی دنوں سے جھگڑے چل رہے تھے۔ ان ہی اختلافات کی وجہ سے نیلمانامی خاتون اپنے تین ماہ کے لڑکے کولےکرمائیکے کوآگئی تھی۔دونوں خاندانوں میں صلح صفائی کےلئے پنچایت بلائی گئی تھی تاہم پنچایت میں کوئی فیصلہ نہ ہونےکے باعث فریقین اپنے اپنے گھر چلے گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ آدھی رات کے وقت لڑکا اپنی ماں کی گود سے اچانک غائب ہو گیا۔ پریشان حال ماں نے جب بچے کی تلاش شروع کی تو معصوم کی لاش پانی کے ٹینک سے برآمد ہوئی۔ لڑکے کی ماں اور اس کے خاندان والوں نے الزام لگایا ہے کہ اس موت کا ذمہ دار لڑکے کا باپ ہے۔ پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرکے شک کی بنیاد پر میاں بیوی دونوں کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande