
علی گڑھ، 27 فروری(ہ س)۔
فیکلٹی آف یونانی میڈیسن، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے اجمل خان طبیہ کالج کے آڈیٹوریم میں ایکسٹرامیورل لیکچر پروگرام کا اہتمام کیا، جس میں پوسٹ گریجویٹ اسکالرز، انٹرنز اور اساتذہ نے شرکت کی۔ کلیدی خطبہ شعبہ کمیونٹی میڈیسن، جے این میڈیکل کالج، اے ایم یو کے پروفیسر اطہر انصاری نے پیش کیا، جس میں انہوں نے عصر حاضر کے صحت عامہ کے چیلنجوں پر روشنی ڈالی اور احتیاطی صحت نگہداشت، تحقیقی جدت اور کمیونٹی شمولیت کی اہمیت پر زور دیا۔
اپنے اختتامی کلمات میں پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے ڈین پروفیسر ایس ایم صفدر اشرف نے مقرر موصوف کی علمی خدمات کو سراہا اور طلبہ کو اس نوعیت کے علمی فورمز میں فعال شرکت کی ترغیب دی۔ پروگرام کی نظامت شعبہ منافع الاعضاء کی ڈاکٹر صبا زیدی نے کی۔ ایکسٹرامیورل لیکچر سیریز کے کنوینر پروفیسر محمد انور نے استقبالیہ خطبہ پیش کرتے ہوئے بین شعبہ جاتی تعلیم کے فروغ میں علمی تبادلہ خیال کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ اجمل خان طبیہ کالج کے پرنسپل پروفیسر بدرالدجیٰ خان کے علاوہ پروفیسر آمنہ ناز، پروفیسر اشہر قدیر اور ڈاکٹر نازش صدیقی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ آخر میں ڈاکٹر صبا زیدی نے اظہارِ تشکر کیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ