ہولی میں برہموس میزائل اور سندور تھیم والی پچکارویاں توجہ کا مرکز بنیں
پریاگ راج، 27 فروری (ہ س)۔ ہولی کے تہوار میں اس سال بچے بابا بھولے ناتھ کے ترشول، ڈمرو، تمڑی کی شکل و صورت والی پچکاریوں کے ساتھ ساتھ براہموس میزائل اور ایم -416 کے تھیم پر بنی پچکاریوںسے رنگوں کی بارش کرکے ہولی کھیلیں گے۔ شہر کے چوراہوں پر ایسی دل
UP-PRAYAGRJ-HOLE-PICHKARI-


پریاگ راج، 27 فروری (ہ س)۔ ہولی کے تہوار میں اس سال بچے بابا بھولے ناتھ کے ترشول، ڈمرو، تمڑی کی شکل و صورت والی پچکاریوں کے ساتھ ساتھ براہموس میزائل اور ایم -416 کے تھیم پر بنی پچکاریوںسے رنگوں کی بارش کرکے ہولی کھیلیں گے۔ شہر کے چوراہوں پر ایسی دلکشپچکاریاں رنگ فروخت کرنے والی دکانوں پر نظر آرہی ہیں۔ رنگوں اور ہم آہنگی سے بھرپور ہولی منانے کے لیے دکانوں میں گاہکوں کی بھیڑ بڑھ رہی ہے۔

پریاگ راج کے صاحبتیا باغ محلے میں ہر سال ہولی کے موقع پر دکان لگانے والے دکاندار منگل نے بتایا کہ اس ہولی کے تہوار پر عقیدت اور طاقت کی موضوعات والی پچکاریوں کی بھرمار ہے۔ سندور، برہموس میزائل ، رافیل اور ایم -416 کی تھیم پر بنی پچکاریوں کی قیمت 570 روپے سے شروع ہوتی ہیں۔

منگل نے کہا کہ بھگوان پرشورام کی کلہاڑی والی پچکاری کی قیمت 200 روپے ہے۔ بابا بھولے ناتھ کے ترشول، ڈمرو اور تمڑی والی پچکاری کی قیمت 150 روپے ہے۔ چھتری، ہتھوڑے، دلکش ڈیزائن اور موسیقی والی پچکاریوں کی قیمت 500 روپے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دلکش ڈیزائن والی پچکاریاں دیکھ کر بچوں کے ساتھ ساتھ بڑے بھی اس کی جانب متوجہ ہو رہے ہیں۔ برہموس اور رافیل کے بعد بچوں کی پسندیدہ پچکاریاں ترشول، ڈمرو، تمڑی ، کلہاڑی اور ہتھوڑے کی شکل والی ہیں۔

بازار میں رنگ برنگی، ٹوپیاں بھی آگئی ہیں، دکانیں سج گئی ہیں۔ رنگ، گلال (رنگین پاو¿ڈر) اور عبیر بھی فروخت ہورہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande