
لکھنو، 27 فروری (ہ س) اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے مشیر اونیش کمار اوستھی کی میعاد میں ایک سال کی توسیع کر دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔
ایڈیشنل چیف سکریٹری کی حیثیت سے ریٹائر ہونے کے بعد اونیش کمار اوستھی کو وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کا مشیر مقرر کیا گیا تھا۔ ان کی مدت ملازمت کے بعد حکومت نے اب ان کی مدت ملازمت میں یکم مارچ 2026 سے 28 فروری 2027 تک توسیع کر دی ہے۔ ان کی مدت ملازمت میں کئی بار توسیع کی جا چکی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اتر پردیش کیڈر کے 1987 بیچ کے آئی اے ایس افسر اونیش اوستھی 31 اگست 2022 کو ریٹائر ہوئے تھے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی