
بجنور، 27 فروری (ہ س)۔
اتر پردیش کے بجنور ضلع کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں جج نے پکھراج سنگھ کو کار سے چڑھا کر قتل کرنے والے ملزم کو عمر قید کی سزا سنائی۔ جس کے بعد ملزمین جے دیپ اور پنٹو چوہان نے پوری عدالت میں سزا سنانے والے جج کو جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ پولیس نے سکیورٹی سخت کر دی ہے۔
جس کیس میں ملزمین کو سزا سنائی گئی وہ بجنور ضلع کا ایک ہائی پروفائل کیس ہے۔ یہ معاملہ 19 مئی 2024 کا ہے۔ متوفی کی بیٹی رینو کے ذریعہ دھام پور پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ کہ اس کے والد پکھراج سنگھ ولد بھوپال سنگھ، جو گاو¿ں متھرا درگا، دھام پور کے رہنے والے تھے، اپنے کھیت میں کام کرتے ہوئے جے دیو چوہان ساکن شیوالہ کلا اور گاو¿ں شیر گڑھ ساکن پنٹو چوہان کے ذریعہ کار سے کچل کر قتل کر دیا گیا تھا۔ اس معاملے میں متفی پکھراج کیبڑی بیٹی انجلی کیلزم جے دیپ کے بڑے بھائی پردیپ کے ساتھ 2013میں شادی ہوئی تھی جسے سسرال والے دہیج کی انگ کو لے کر استحصال کررہے تھے اسی کے سبب اس نے اپنی سسرال والوں کے خلاف 17مقدمے درج کر رکھے تھے اس میں شوہر و سسر کو بھی کورٹ سے سزا ہوئی تھی ان مقدموں کی پیروی پکھراج کے والد پکھراج کر رہے تھے جس کی وجہ سے ان کا قتل ہوا۔ اس قتل کیس کی سماعت کے دوران اے ڈی جے نجندر کمار نے ملزمان جے دیپ اور پنٹو چوہان کو قصوروار پایا اور انہیں عمر قید کی سزا سنائی۔ سزا سنتے ہی جے دیپ اور پنٹو چوہان اپنا غصہ کھو بیٹھا اور انہوں نے اے ڈی جے نجندر کمار کو قتل کرنے کی دھمکی دی۔
اس واقعہ کے بعد اے ڈی جے نجندر کمار نے حکومت، پولیس کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی پی)، ڈسٹرکٹ جج اور دیگر اعلیٰ حکام کو خط لکھ کر عدالت میں سیکورٹی کی درخواست کی ہے۔ پولیس سرکل آفیسر سنگرام سنگھ نے بتایا کہ عدالت اور جج کی رہائش گاہ پر پہلے ہی سیکورٹی موجود ہے، لیکن ملزمان کی دھمکیوں کے بعد اضافی سیکورٹی تعینات کر دی گئی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ