
علی گڑھ، 27 فروری (ہ س)۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ ارضیات کے پانچ طلبہ نے دسمبر 2025 میں منعقدہ مشترکہ سی ایس آئی آر۔یو جی سی نیشنل ایلیجیبلیٹی ٹیسٹ (نیٹ) فار جونیئر ریسرچ فیلوشپ (جے آر ایف) اور لیکچررشپ /اسسٹنٹ پروفیسرشپ میں کامیابی حاصل کی ہے۔
مس انت عاصم (اے آئی آر 20) اور شعیب خان (اے آئی آر 32) جونیئر ریسرچ فیلوشپ (جے آر ایف) کے لیے منتخب ہوئے جبکہ لیکچررشپ / اسسٹنٹ پروفیسرشپ کے زمرے میں مس علیشہ ظہیر (اے آئی آر 38)، دراب جمیل (اے آئی آر 44) اور معاذ احمد (اے آئی آر 85) کامیاب ہوئے ہیں۔
شعبہ ارضیات کے چیئرمین پروفیسر راشد عمر نے ان طلبہ کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی طلبہ کی محنت اور شعبہ کی تعلیمی معیار اور تحقیقی رجحان کو فروغ دینے کے عزم کی عکاس ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ