
نئی دہلی، 27 فروری (ہ س)۔
سپریم کورٹ نے انتخابات میں سیاسی پارٹیوں کے اخراجات کو محدود کرنے کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے مرکزی حکومت اور الیکشن کمیشن (ای سی) کو نوٹس جاری کیا ہے۔ چیف جسٹس سوریہ کانت کی سربراہی والی بنچ نے چھ ہفتوں کے اندر جواب داخل کرنے کی ہدایت دی۔
درخواست کامن کاز نامی این جی او نے دائر کی تھی۔ سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل پرشانت بھوشن نے کہا کہ سیاسی جماعتیں انتخابات کے دوران منی پاور کا اندھا دھند استعمال کرتی ہیں۔ پیسے کی طاقت کا یہ بے لگام استعمال جمہوریت کی بنیاد کو کمزور کرتا ہے اور انتخابی عمل کو مسخ کرتا ہے۔ بھوشن نے مزید کہا کہ الیکٹورل بانڈ کے عامے پر سپریم کورٹ نے پہلے یہ مان چکا ہے کہ
لامحدود دولت کا استعمال جمہوری عمل کو مسخ کرتا ہے۔
سماعت کے دوران جسٹس جوئے مالیا باغچی نے نوٹ کیا کہ امریکہ جیسے ممالک میں بھی، جہاں انتخابی اخراجات کی حد موجود ہے لیکن وہاں بھی خرچ کو امیدواروں کے دوستوں، ساتھیوں یا تیسرے فریق کے ذریعہ کئے جانے جیسے مسائل سامنے آتے رہے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ