
نئی دہلی، 27فروری( ہ س)۔عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال نے مبینہ شراب گھوٹالہ کیس میں اروند کیجریوال سمیت تمام ملزمان کو بری کیے جانے کے عدالتی فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے ہمت بھرے فیصلے سنانے والے را¶ز ایونیو کورٹ کے معزز جج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے صرف دہلی کی اقتدار حاصل کرنے کے لیے کٹر ایماندار اروند کیجریوال پر جھوٹے مقدمات قائم کیے۔ جبکہ اروند کیجریوال نے اپنی پوری زندگی ایمانداری کے ساتھ گزاری اور ہمیشہ ملک کی ترقی کے بارے میں سوچا۔ انہوں نے کہا کہ اروند کیجریوال، منیش سسودیا اور دیگر آپ رہنما¶ں کو جیل میں ڈال کر بہت اذیت دی گئی، لیکن ہمیں مکمل یقین تھا کہ خدا ہمارے ساتھ ہے، سچ کی جیت ہوگی اور آخرکار سچ ہی جیت گیا۔دہلی شراب گھوٹالہ معاملے میں جمعہ کو را¶ز ایونیو کورٹ کے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سنیتا کیجریوال نے کہا کہ سب سے پہلے وہ خدا کا شکر ادا کرنا چاہتی ہیں۔ اس دنیا میں کوئی شخص چاہے کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو جائے، وہ خدا کی طاقت سے بالا تر نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے جج صاحب کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اتنی ہمت کا مظاہرہ کیا۔سنیتا کیجریوال نے مزید کہا کہ اروند کیجریوال نے اپنی پوری زندگی دیانتداری کے ساتھ گزاری ہے اور ان کا ایک ہی مقصد رہا ہے کہ یہ ملک خوب ترقی کرے۔ لیکن کچھ لوگوں نے اقتدار کی لالچ میں گزشتہ کئی برسوں سے ہمارے خلاف جھوٹے الزامات عائد کیے اور فرضی مقدمات بنائے۔ ہمیں ذہنی اور جسمانی طور پر اذیت دی گئی اور اروند کیجریوال، منیش سسودیا سمیت دیگر آپ لیڈروں کو جیل بھیج کر سخت تکالیف دی گئیں۔ تاہم ہمیں پورا یقین تھا کہ خدا ہمارا ساتھ دے گا اور سچ کی جیت ہوگی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais