
علی گڑھ،27 فروری (ہ س)۔
ہولی کے موقع پر ریلوے اسٹیشن جانے والوں کی تعداد بڑھ جاتی ہے۔وہیں سینٹر پوائنٹ سے اسٹیشن جانے والے راستہ کے بیچ تجاوزات سے اکثرجام کی صورتحال پیدا ہو جاتی ہے۔ مسافروں کو اسٹیشن پہنچنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اسٹیشن کے پاس ترہے پر سڑک کنارے ٹھیلے سڑک پر لگا دینے اور ای رکشا کھڑے کر کے سواری بٹھانے سے جام کی حالت سنگین ہو جاتی ہے۔ ایسے میں جلد ہی نگر نگم علی گڑھ یہاں مہم چلا کر تجاوزات ہٹوائے گا۔ نگر نگم کی جانب سے ٹھیلہ والوں کو تجاوز نہ کرنے کی وارننگ دی گئی ہے۔شہر میں سی ایم گرڈ یوجنا کے تحت بن رہی سڑکوں کی وجہ سے بھی جگہ جگہ جام کی حالت بنتی ہے۔ رام گھاٹ روڈ، دودھپور، لکشمی بائی مارگ وغیرہ مقامات پر لوگ جام سے پریشان رہتے ہیں۔ اس جام سے نبرد آزما ہوتے ہوئے لوگ جیسے تیسے اسٹیشن روڈ تک پہنچ بھی جائیں تو وہاں بھی جام ملتا ہے۔علاقائی باشندہ انکور نے کہاکہ انہیں کئی ایسے لوگ ملتے ہیں جنکی جام کی وجہ سےٹرین چھوٹ جاتی ہے۔ اسٹیشن کے قریب ترہا پر کھانے پینے اور چائے کے ٹھیلے لگتے ہیں۔ وہیں ای رکشا اور آٹو والے سواری بٹھانے کے لئے کھڑے ہو جاتے ہیں۔ یہاں سے کٹھ پلا تک جانا بھی مشکل ہو جاتا ہے ۔ نگر نگم کے انفورسمنٹ تیم کے اراکین نے ٹھیلہ والوں اور دیگر تجاوزات کرنے والوں کو تنبیہ کی ہے کہ وہ اپنی تجاوز خود ہٹا لیں، ورنہ نگر نگم کارروائی کرے گا تو سامان بھی ضبط ہوگا اور جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔ اسسٹنٹ نگم کمشنر ویر سنگھ نے کہا ہولی کے پیش نظر لوگوں کو اسٹیشن روڈ پر جام کی پریشانی نہ جھیلنی پڑے، اس لئے عوامی مفاد میں نگر نگم یہاں تجاوزات کے خلاف مہم چلائے گا۔ فی الحال سبھی کو وارننگ دی جا رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ