مغل روڈ پر دو ماہ بعد گاڑیوں کی آمدورفت بحال ہوئی
مغل روڈ پر دو ماہ بعد گاڑیوں کی آمدورفت بحال ہوئی جموں، 27 فروری (ہ س)۔ جموں و کشمیر میں شدید برف باری کے باعث جنوری کے پہلے ہفتے میں بند ہونے والی مغل شہراہ کو قریباً دو ماہ بعد آج ٹریفک آمد و رفت کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔حکام کے مطابق بھاری برف
Mughal road


مغل روڈ پر دو ماہ بعد گاڑیوں کی آمدورفت بحال ہوئی

جموں، 27 فروری (ہ س)۔ جموں و کشمیر میں شدید برف باری کے باعث جنوری کے پہلے ہفتے میں بند ہونے والی مغل شہراہ کو قریباً دو ماہ بعد آج ٹریفک آمد و رفت کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔حکام کے مطابق بھاری برف باری کے نتیجے میں شاہراہ مکمل طور پر بند ہو گئی تھی، جس کے بعد بارڈر روڈز آرگنائزیشن (بی آر او) اور ضلع انتظامیہ نے مسلسل محنت کرتے ہوئے سڑک سے برف ہٹانے کا کام انجام دیا۔ کئی روز کی انتھک کوششوں کے بعد شاہراہ کو قابلِ آمد و رفت بنا لیا گیا تھا۔

گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر پونچھ اور ڈپٹی کمشنر شوپیاں کی جانب سے جاری حکمنامے کے بعد آج سے باقاعدہ طور پر گاڑیوں کی آمد و رفت کی اجازت دے دی گئی ہے۔ انتظامیہ نے ابتدائی مرحلے میں صرف چھوٹی گاڑیوں کو صبح 11 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک شاہراہ پر چلنے کی اجازت دی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک کی نقل و حرکت موسمی حالات اور سڑک کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے مرحلہ وار بڑھائی جائے گی۔ شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ سفر سے قبل متعلقہ حکام سے تازہ صورتحال معلوم کریں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande