
کاکچنگ اور امپھال مشرقی ضلع سے بھاری مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود برآمد
امپھال، 27 فروری (ہ س)۔ منی پور کے کاکچنگ اور امپھال مشرقی اضلاع میں چلائی گئی مہم کے دوران بھاری مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔
منی پور پولیس ہیڈکوارٹر کی جانب سے آج جاری ایک سرکاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے کاکچنگ ضلع کے وائیکھونگ تھانہ کے تحت کاکچنگ کھونو، پامچو پہاڑی سلسلے اور پامچو لمکھائی علاقے سے بھاری مقدار میں گولہ بارود اور ہتھیار برآمد کیے ہیں۔
برآمد کردہ ہتھیاروں میں بنیادی طور پر ایک اے کے-56 رائفل جس میں میگزین کے ساتھ 10 زندہ راونڈ سنگین کے ساتھ لوڈ ہیں، دو ایس بی بی ایل، ایک ڈی بی بی ایل، ایک 32. پستول جس میں میگزین کے ساتھ پانچ زندہ راونڈ لوڈ ہیں، دو نمبر 36 ہینڈ گرینیڈ، تین ایمولڈائن دھماکہ خیز مواد (کلاس-2)، تین ڈیٹونیٹر، 303. رائفل کے 256 زندہ کارتوس، 5.56x 45 ملی میٹر کے 48 خالی کارتوس، تین اسٹن شیل، ایک آنسو گیس گرینیڈ، ایک باوفینگ ہینڈ سیٹ، ایک کیموفلاج ہیلمٹ اور ایک گنی بیگ شامل ہیں۔
وہیں دوسری جانب سیکورٹی فورسز نے امپھال مشرقی ضلع کے اریلبنگ تھانہ کے تحت لیرو چنگ علاقے سے ایک اے کے-56 رائفل، ایک 303. رائفل، تین سنگل بیرل بندوقیں، دو اے کے میگزین، دو ایچ ای نمبر 36 ہینڈ گرینیڈ، الگ الگ کیلیبر کے 46 لائیو راونڈ کارتوس، 303. رائفل کے 20 خالی کارتوس، ایک کین ووڈ ہینڈ سیٹ اور ایک ایم پی 5 ہولوگرافک سائٹ برآمد کیے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن