سڑک حادثے میں بہنوئی اور سالے کی موت ہو گئی
کھونٹی، 27 فروری (ہ س)۔ کھونٹی تھانہ علاقہ کے پپرا ٹولی میں جمعرات کی دیر رات پیش آئے سڑک حادثے میں بہنوئی اور سالے کی موت ہو گئی۔ مرنے والوں میں برھو موڑکے رہنے والے پردیپ مہتو اور رانچی کے نگڑی تھانہ علاقے کے کلی گاو¿ں کے رہنے والے سندیپ پرجاپت
JH-Two-people-die-in-road-accident


کھونٹی، 27 فروری (ہ س)۔ کھونٹی تھانہ علاقہ کے پپرا ٹولی میں جمعرات کی دیر رات پیش آئے سڑک حادثے میں بہنوئی اور سالے کی موت ہو گئی۔ مرنے والوں میں برھو موڑکے رہنے والے پردیپ مہتو اور رانچی کے نگڑی تھانہ علاقے کے کلی گاو¿ں کے رہنے والے سندیپ پرجاپتی شامل ہیں۔

معلومات کے مطابق دونوں ایک منڈن تقریب میں شرکت کے بعد اسکوٹی پر ڈوڑما سے کھونٹی واپس آرہے تھے۔ پردیپ مہتو کے گھر سے تقریباً ایک کلو میٹر پہلے پپرا ٹولی کے پاس ان کی اسکوٹی سڑک کے کنارے کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کی وجہ سے دونوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

متوفی کے بڑے بھائی سندیپ مہتو نے بتایا کہ پردیپ اپنے بہنوئی سندیپ پرجاپتی کے ساتھ ڈوڑما میں رہنے والی اپنی بہن کے گھر منڈن کی تقریب میں گیا تھا۔ گھر واپسی کے دوران وہ حادثے کا شکار ہو گئے۔ پولیس نے جمعہ کو صدر اسپتال میں پوسٹ مارٹم کرایا اور لاشیں لواحقین کے حوالے کر دیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande