
جھارکھنڈ کے 48 بلدیاتی اداروں میں ووٹوں کی گنتی شروع، سیکورٹی کے سخت انتظامات
رانچی، 27 فروری (ہ س)۔ جھارکھنڈ کے 48 بلدیاتی اداروں کے انتخابات کے ووٹوں کی گنتی جمعہ کی صبح آٹھ بجے سے شروع ہو گئی ہے۔ 1,309 کاونٹنگ ٹیبلز پر ایک ساتھ ووٹوں کی گنتی ہورہی ہے۔
وہیں، رانچی میونسپل کارپوریشن انتخابات کی ووٹ گنتی سکورہٹو واقع ٹرانسپورٹ نگر میں سخت سیکورٹی کے درمیان شروع ہو گئی ہے۔
زیادہ تر بلدیات کے نتائج دیر شام تک جاری کر دیے جائیں گے۔ بڑے بلدیات میں ووٹوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے کچھ مقامات پر حتمی نتائج ہفتہ تک آ سکتے ہیں۔
ریاستی الیکشن کمیشن کے سکریٹری رادھے شیام پرساد نے جمعہ کو بتایا کہ ووٹوں کی گنتی سخت سیکورٹی کے درمیان جاری ہے۔ قابل ذکر ہے کہ 23 فروری کو جھارکھنڈ کے 48 بلدیاتی اداروں میں پولنگ ہوئی تھی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن