
حیدرآباد، 27 فروری (ہ س)۔ تلنگانہ ہائی کورٹ نے آج ریاستی حکومت سے حیدرآباد میں آگ اور ہنگامی خدمات کی تیاریوں کے بارے میں جامع رپورٹ طلب کی ہے، خاص طور پر گزشتہ سال پرانے شہرمیں مہلک گلزارحوض آتشزدگی کے حادثے کے تناظر میں جس میں 17 لوگوں کی موت ہوئی تھی۔ ایک متاثرہ خاندان کے ایک رکن کی طرف سے لکھے گئے خط سے پیداہونے والی مفاد عامہ کی عرضی (پی آئی ایل) کولے کر،عدالت نے حکومت کوہدایت دی کہ وہ فائرسروسز ڈپارٹمنٹ کی سہولیات،وسائل اورآپریشنل حیثیت کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کرے۔ درخواست گزار نے گلزارحوض آگ کے جواب میں سنگین کوتاہیوں کاالزام لگایا، جس میں فائرانجنوں اورایمبولینسوں کی آمدمیں تاخیراورجائے وقوعہ پرآلات کی خرابی شامل ہے۔چیف جسٹس جسٹس اپریش کمارسنگھ اورجسٹس جی ایم محی الدین پرمشتمل ڈویژن بنچ نے محکمہ داخلہ کے پرنسپل سیکرٹری کو نوٹس جاری کیا۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل؛ میڈیکل اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر،حیدرآباد سٹی پولیس کمشنرودیگرسے عدالت نے انہیں الزامات کی وضاحت کرنے اورتباہی کی تیاری کی موجودہ حالت کاخاکہ پیش کرنے والے تفصیلی کاؤنٹر فائل کرنے کی ہدایت کی۔ہائی کورٹ نے فائر انجن، آکسیجن ماسک کی فعالیت، سانس لینے کے آلات کے بارے میں معلومات طلب کی۔ خاص طور پر،ہائی کورٹ نے حکومت سے کہا کہ وہ اس وقت دستیاب فائر انجنوں کی تعداد اور کام کرنے کے حالات، آکسیجن ماسک اور سانس لینے کے آلات کی فعالیت، پانی کی فراہمی کے انتظامات، اور دیگر اہم آگ بجھانے کے بنیادی ڈھانچے کے بارے میں معلومات پیش کرے۔ ایک پی آئی ایل کے طور پر پیش کیے گئے خط میں، درخواست گزار نے گلزار حوض واقعے کے دوران فائر سروسز ڈپارٹمنٹ کی مبینہ ناکامی کی ایک موجودہ یاریٹائرڈ جج کی نگرانی میں عدالتی انکوائری کامطالبہ کیا۔ دعویٰ کیا گیا کہ آگ لگنے کی اطلاع ملنے کے باوجود ایمرجنسی سروسز بروقت موقع پر پہنچنے میں ناکام رہی اور کچھ فائر انجن پہنچنے کے بعد بھی ٹھیک سے کام نہیں کرپائے۔ معاملہ 4 ہفتوں کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔عدالت نے مدعا علیہان کو مطلوبہ تفصیلات اور جوابی حلف نامے ریکارڈ پر رکھنے کا وقت دیتے ہوئے کیس کی سماعت چار ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔۔ ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق