اقلیتی بے روزگارنوجوانوں کےلیےسہ ماہی مفت کورسیس
حیدرآباد، 27 فروری (ہ س)۔ضلع اقلیتی بہبود آفیسر،محترمہ آر۔ اندرا نے پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے کہاکہ تلنگانہ مینارٹیزفینانس کارپوریشن کے زیراہتمام بے روزگار اقلیتی (مسلم، سکھ، بدھ، جین، پارسی) نوجوانوں کے لیے مفت ہنرمندی کی تربیت کے لیے درخواستیں مط
اقلیتی بے روزگارنوجوانوں کےلیےسہ ماہی مفت کورسیس


حیدرآباد، 27 فروری (ہ س)۔ضلع اقلیتی بہبود آفیسر،محترمہ آر۔ اندرا نے پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے کہاکہ تلنگانہ مینارٹیزفینانس کارپوریشن کے زیراہتمام بے روزگار اقلیتی (مسلم، سکھ، بدھ، جین، پارسی) نوجوانوں کے لیے مفت ہنرمندی کی تربیت کے لیے درخواستیں مطلوب ہیں۔ یہ تربیت اقلیتی بے روزگار نوجوانوں کو روزگار سے جوڑنے اور خود روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے معاون ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع محبوب نگر سے متعلق اہل اقلیتی امیدواروں سے سہ ماہی گرافک ڈیزائننگ، جونیر سافٹ ویر ڈیولوپر، ڈیجیٹل مارکیٹنگ ، ٹیلرنگ، الیکٹرکل اینڈ ہوم اپلائنسس سرویسس، بیوٹی اینڈ ویل نیس و مہندی آرٹ اور اسمارٹ فون ہینڈ سیٹ ری پیرنگ کے لیے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام کورسیس کی موجودہ سماج میں کافی مانگ ہے۔ ان کورسیس سے ملازمتوں کے حصول اور خود روزگار میں کافی مدد ملے گی۔ ضلع اقلیتی بہبودآفیسرنے کورسیس کی تعلیمی اہلیت بتاتے ہوئے کہا کہ گرافک ڈیزائننگ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، الیکٹرکل اینڈ ہوم اپلائنسس سرویسس اور اسمارٹ فون ہینڈ سیٹ ری پیرنگ کے لیے کم ازکم دسیوں جماعت جبکہ ٹیلرنگ اوربیوٹی اینڈ ویل نیس ومہندی آرٹ کے لیے دسویں جماعت سے نیچے، اورجونیر سافٹ ویر ڈیولوپر کے لیےکم از کم انٹرمیڈیٹ کامیاب ہونالازمی ہے۔ آر۔ اِندرا نے کہا کہ تمام کورسیس کے لیےعمر کی حد 18 سے 35 سال کے درمیان (سرکاری اصولوں کے مطابق) ہونی چاہئیے۔سرپرستوں کی سالانہ آمدنی دیہی علاقوں کے لیے دیڑھ لاکھ روپئے اور شہری علاقوں کے لیے دو لاکھ روپئے سے زائد نہ ہو۔آگے کہا کہ ہرکورس میں نشستوں کی تعداد مختلف مختص کی گئی ہیں،جو حکومت تلنگانہ کے محکمہ اقلیتی بہبود کی جانب سے بالکل مفت فراہم کی جارہی ہیں۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande