
نئی دہلی، 27 فروری (ہ س)۔
دہلی کی راو¿ز ایونیو کورٹ نے ایکسائز پالیسی کیس میں عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال اور سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا سمیت تمام 23 ملزمان کو بری کر دیا ہے۔
عدالت کے فیصلے کے بعد اروند کیجریوال صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے جذباتی ہو گئے اور کہا کہ سچ کی فتح ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں بدعنوان نہیں ہوں، عدالت نے کہا ہے کہ کیجریوال اور منیش سسودیا ایماندار ہیں۔
نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے سسودیا نے کہا، ہمیں ایک بار پھر اپنے آئین اور بی آر امبیڈکر پر فخر ہے، جنہوں نے ہمیں ایسا آئین دیا۔ سچ کی ایک بار پھر فتح ہوئی ہے۔
پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت سنگھ مان نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ سچ کی ہمیشہ جیت ہوتی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال اور دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کو دہلی کی ایک عدالت نے شراب گھوٹالہ کیس میں بری کر دیا ہے۔ عدالت کے اس فیصلے سے حقیقت سامنے آگئی ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ باقی تمام معاملات کی حقیقت بھی سامنے آجائے گی۔
اے اے پی ایم پی سنجے سنگھ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا کہ عدالت نے ہمارے لیڈروں کو بری کر دیا، یہ ثابت کر رہا ہے کہ ایک خطرناک سازشی ملک پر حکومت کر رہا ہے۔ اس نے کیجریوال اور سسودیا کو بدنام کرنے کی سازش کی۔ کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال نے کہا کہ انہوں نے اپنی پوری زندگی پوری ایمانداری کے ساتھ گزاری ہے، ان کا واحد مقصد ہندوستان کو ترقی کرتا دیکھنا ہے۔ لیکن ان لوگوں نے اقتدار کے لالچ میں ہم پر کئی جھوٹے الزامات لگائے، کجریوال اور ان کے ساتھیوں کو بدنام کیا اور ہراساں کیا۔ میں ان لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ