
علی گڑھ،27 فروری (ہ س)۔
آئی ٹی آئی روڈ واقع سینسر سے لیس سی سی ٹی وی کیمروں کا مرکزی تارجل گیا اس وجہ سے ٹریک کی نظام متاثر ہو گیا۔ مستقل لائسنس بنوانے آنے والے درخواست گزاروں کا ٹرائل اب مینول لیا جا رہا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ افسران کی غیر موجودگی میں کلرک ہی ٹرائل لے رہے ہیں، جس پر مختلف قسم کی چرچا ہو رہی ہے۔
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے میں کوئی گھپلہ نہ ہوا، اسکے لیے ٹرانسپورٹ محکمہ نے آئی ٹی آئی روڈ پر واقع سینسر سے لیس جدید سی سی ٹی وی کیمروں سے لیس ٹریک بنایا ہے۔ ٹریک پر لگے 17 ؍پولز پر 28 ؍سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہیں، جنکی ہرلمحے کی رپورٹ کنٹرول روم سے مربوط ہے،اس ٹریک سے گزرنے کے بعد کمپیوٹرائزڈ رپورٹ کی بنیاد پر تربیت یافتہ امیدواروں کا ڈرائیونگ لائسنس مستقل کیا جاتا ہے۔ کنٹرول روم کی رپورٹ میں امیدواروں کے پاس یا فیل ہونے کی رپورٹ دی جاتی ہے۔ اسمیں کوئی جگاڑ نہیں چلتا ،گزشتہ ایک ہفتے سے کیمروں سے لیس ٹریک کا مرکزی تار جل گیا ، اس وجہ سے پورا نظام متاثر ہو گیا ہے، ایسےمیں درخواست گزاروں کا مینول ٹرائل لیا جا رہا ہے، جسکی وجہ سے مختلف باتیں چرچامیں ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ