پولیس نے عدالت کے حکم پر مویشی اسمگلر کی جائیداد کو ضبط کیا
پولیس نے عدالت کے حکم پر مویشی اسمگلر کی جائیداد کو ضبط کیا جموں، 27 فروری (ہ س)۔ جموں و کشمیر پولیس نے مویشی اسمگلنگ میں ملوث ایک عادی اسمگلر کی 40 لاکھ روپے مالیت کی گاڑی کو عدالتی احکامات پر ضبط کر کے منسلک کر دیا۔ یہ کارروائی بی این ایس ایس کی
Property'


پولیس نے عدالت کے حکم پر مویشی اسمگلر کی جائیداد کو ضبط کیا

جموں، 27 فروری (ہ س)۔ جموں و کشمیر پولیس نے مویشی اسمگلنگ میں ملوث ایک عادی اسمگلر کی 40 لاکھ روپے مالیت کی گاڑی کو عدالتی احکامات پر ضبط کر کے منسلک کر دیا۔ یہ کارروائی بی این ایس ایس کی دفعہ 107(5) کے تحت ضلع موبائل مجسٹریٹ ادھمپور کی عدالت کے حکم پر عمل میں لائی گئی۔

پولیس کے مطابق ضبط شدہ گاڑی ٹاٹا موٹرز کا ٹرک (ایل پی ٹی 2518 ٹی سی) ہے جو ضلع اننت ناگ کے رہائشی رئیس احمد حجام کی ملکیت ہے۔ مذکورہ ٹرک پولیس تھانہ رہمبل میں درج مختلف مقدمات میں مطلوب تھا، جن میں بی این ایس کی دفعات 223 اور 318(4) اور جانوروں پر ظلم کی روک تھام قانون کی دفعہ 11 شامل ہیں۔

تحقیقات کے دوران تفتیشی افسر نے ملزم کے مجرمانہ ریکارڈ اور مالی معاملات کی تفصیلی جانچ کی، جس میں یہ بات سامنے آئی کہ گاڑی کو غیر قانونی مویشی اسمگلنگ کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔ بعد ازاں قانون کے مطابق ٹرک کو ضبط کر کے عارضی طور پر منسلک کر دیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق رواں سال اس نوعیت کے مقدمات میں ضبط کی جانے والی یہ دوسری گاڑی ہے اور اب تک مجموعی طور پر 50 لاکھ روپے مالیت کی املاک منسلک کی جا چکی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande