پنکچر گاڑی کے سبب کھڑی پِک اَپ سے کار جا ٹکرائی، دو سالہ بچے سمیت تین افراد ہلاک
پنکچر گاڑی کے سبب کھڑی پِک اَپ سے کار جا ٹکرائی، دو سالہ بچے سمیت تین افراد ہلاکپونے ، 27 فروری (ہ س)۔ پونے ضلع کے انداپور علاقے میں پونے۔شولاپور ہائی وے پر رات کے وقت پیش آئے سڑک حادثے نے تین جانیں لے لیں جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔ حادثہ اس و
ACCIDENT MAHA PUNE


پنکچر گاڑی کے سبب کھڑی پِک اَپ سے کار جا ٹکرائی، دو سالہ بچے سمیت تین افراد ہلاکپونے ، 27 فروری (ہ س)۔ پونے ضلع کے انداپور علاقے میں پونے۔شولاپور ہائی وے پر رات کے وقت پیش آئے سڑک حادثے نے تین جانیں لے لیں جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب سڑک کنارے کھڑی ایک پِک اَپ گاڑی کو بے قابو کار نے ٹکر مار دی۔اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر ونود مہانگڑے کے مطابق پِک اَپ گاڑی کا ٹائر پنکچر ہونے کے باعث اسے ہائی وے کے کنارے کھڑا کیا گیا تھا۔ اسی دوران تیز رفتار کار ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو گئی اور سیدھی جا کر اس گاڑی سے ٹکرا گئی۔ کار میں چھ افراد سوار تھے۔تصادم اتنا شدید تھا کہ ادیتی امر ہاٹیکر (25)، سکھوبائی ایشور گیجگے (40) اور ننھا جئے امر ہاٹیکر (2) موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ حادثے میں کار کا ڈرائیور کبیر داس ایشور گیجگے (50)، سواتی کبیر داس گیجگے (34) اور سمرِدھی کبیر داس گیجگے (10) زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق ڈرائیور کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جبکہ دیگر زخمی خطرے سے باہر ہیں۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی بھیگوان پولیس کی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی اور مہلوکین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے حادثے کی وجوہات کی جانچ شروع کر دی ہے۔ہندوستھان سماچار--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande