بہار میں شادی کی خوشی ماتم میں تبدیل، آتش بازی سے لگی آگ نے ایک شخص کی لی جان ، کئی گھر جل کرخاکستر
بیتیا،26فروری(ہ س)۔ بہار کےبیتیا ضلع کے نرکٹیا گنج بلاک کے چموا گاؤں میں کل دیر رات زبردست آگ لگ گئی۔ شادی تقریب کے دوران آتش بازی سے اٹھنے والی چنگاری نے قریبی جھونپڑی کے بنے مکانات میں آگ لگ گئی۔جس سے کچھ ہی دیر میں آگ نے خوفناک شکل اختیار ک
بہار میں شادی کی خوشی ماتم میںتبدیل، آتش بازی سے لگی آگ نے ایک شخص کی لی جان ، کئی گھر جل کرخاکستر


بیتیا،26فروری(ہ س)۔ بہار کےبیتیا ضلع کے نرکٹیا گنج بلاک کے چموا گاؤں میں کل دیر رات زبردست آگ لگ گئی۔ شادی تقریب کے دوران آتش بازی سے اٹھنے والی چنگاری نے قریبی جھونپڑی کے بنے مکانات میں آگ لگ گئی۔جس سے کچھ ہی دیر میں آگ نے خوفناک شکل اختیار کر لیا۔

آگ کے شعلوں نے پانچ کچے مکانوں کو مکمل طور پر اپنی زد میں لے لیا۔ گھروںمیں سورہے لوگوں میں افرا تفری مچ گئی۔اس حادثے میں دھورندو یادو نامی شخص جھلس گئے اور ان کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ آگ کے شعلوں سے دو سے تین مویشی بھی شدید زخمی ہو گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق گاؤںوالوں نے بالٹیوں اور ہینڈ پمپ سے آگ بجھانے کی پوری کوشش کی لیکن تیز ہواؤں اور بھوسے نے آگ کے شعلے تیزی سے پھیلائے۔ لمحوں میں پورا علاقہ دھویں اور شعلوں کی زدمیں آگیا جس سے صورتحال مزید خوفناک ہوگئی۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی نرکٹیا گنج فائر بریگیڈ فوراً جائے وقوعہ پر پہنچی۔ فائرافسر خوشبو کماری، اسسٹنٹ فائر افسر دھرمیندر کمار، فائر ڈرائیور سچن، پروین، چیف فائر آفیسر پنکج کمار، ابھیشیک کمار، اور دیگر اہلکاروں کی قیادت میں تقریباً تین گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا گیا۔

فائر افسر خوشبو کماری نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتا چلتا ہے کہ آگ شادی تقریب کے دوران آتش بازی کی چنگاریوں سے لگی۔ اصل وجہ معلوم کرنے کے لیے تفصیلی تفتیش جاری ہے۔

آگ سے متاثرہ خاندانوں کے گھر، اناج، برتن اور دیگر سامان مکمل طور پر جل گیا۔ یہ خاندان اب کھلے آسمان تلے پناہ کی تلاش میں ہیں۔ انتظامیہ نقصان کا اندازہ لگا رہی ہے اور متاثرہ لوگوں کو امداد فراہم کرنا شروع کر دی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande