نائب صدرجمہوریہ جمعہ کو آئی ایم سی کے 57ویں کانووکیشن میں شرکت کریں گے
نئی دہلی، 26 فروری (ہ س)۔ نائب صدرسی پی رادھا کرشنن 27 فروری کو انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونیکیشن (آئی آئی ایم سی) کے 57ویں کانووکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ یہ تقریب آئی آئی ایم سی کے نئی دہلی کیمپس میں منعقد ہوگی۔ اطلاعات و نشریات
نائب صدر جمعہ کو آئی ایم سی کے 57ویں کانووکیشن میں شرکت کریں گے


نئی دہلی، 26 فروری (ہ س)۔

نائب صدرسی پی رادھا کرشنن 27 فروری کو انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونیکیشن (آئی آئی ایم سی) کے 57ویں کانووکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ یہ تقریب آئی آئی ایم سی کے نئی دہلی کیمپس میں منعقد ہوگی۔

اطلاعات و نشریات کی وزارت کے مطابق آئی آئی ایم سی کے چانسلر اور اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو تقریب کی صدارت کریں گے۔ اطلاعات و نشریات کے سکریٹری سنجے جاجو، آئی آئی ایم سی سوسائٹی کے صدر آر جگناتھن، آئی آئی ایم سی کی وائس چانسلر ڈاکٹر پرگیہ پالیوال گوڑ، رجسٹرار ایل مادھو ناگ کے علاوہ ادارے کے فیکلٹی اور عملہ بھی موجود ہوگا۔

کانووکیشن میں 2024-25 بیچ کے طلباء کو پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ دیئے جائیں گے۔ ان میں صحافت کے مختلف کورسز (انگریزی، ہندی، ریڈیو اور ٹی وی، ڈیجیٹل میڈیا، اوڈیہ، اردو، مراٹھی اور ملیالم) اور اشتہارات اور تعلقات عامہ کے طلباء شامل ہیں۔ تقریب کے دوران تمام چھ کیمپسز میں ہر کورس کے نمایاں طلباء کو مجموعی طور پر 35 میڈلز سے نوازا جائے گا، جن میں سے 23 کے ساتھ نقد انعامات بھی ہوں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande