چیوتا پنشن میں 500 روپے اضافہ پرتلنگانہ حکومت کا غور
حیدرآباد، 26 فروری (ہ س)۔ تلنگانہ حکومت معمرافراد،بیواؤں، معذوروں اوردیگرضرورت مند طبقات کومالی سہارا دینے کے لئے جاری چیوتااسکیم کے تحت پنشن کی رقم میں اضافہ پرسنجیدگی سے غورکررہی ہے۔ وزیراعلیٰ ریونت ریڈی کی قیادت میں حکومت انتخابات کے دوران کئے
چیوتا پنشن میں 500 روپے اضافہ پرتلنگانہ حکومت کا غور


حیدرآباد، 26 فروری (ہ س)۔ تلنگانہ حکومت معمرافراد،بیواؤں، معذوروں اوردیگرضرورت مند طبقات کومالی سہارا دینے کے لئے جاری چیوتااسکیم کے تحت پنشن کی رقم میں اضافہ پرسنجیدگی سے غورکررہی ہے۔ وزیراعلیٰ ریونت ریڈی کی قیادت میں حکومت انتخابات کے دوران کئے گئے وعدوں کو مرحلہ وارپورا کرنے کی حکمت عملی اپنارہی ہے۔ریاست کی مالی صورتحال کومد نظررکھتے ہوئے حکومت نے ابتدائی طورپرموجودہ پنشن کی رقم میں 500روپئے کا اضافہ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس تجویز پراگرعمل درآمد ہوتاہے توضعیف افراد،بیواؤں،بیڑی کارکنوں اورایڈس کے مریضوں کی موجودہ پنشن 2016 روپئے سے بڑھ کر2516روپئے ہوجائے گی۔ معذور افراد کو ملنے والی رقم 4016روپے سے بڑھ کر 4516 روپے تک پہنچ جائے گی۔محکمہ فینانس کے اعدادوشمار کے مطابق، پنشن میں محض 500 روپے کے اس اضافہ سے سرکاری خزانہ پرسالانہ تقریباً 2500کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ فی الوقت حکومت پنشن کی تقسیم پرماہانہ 950 کروڑروپے خرچ کررہی ہے۔ حکومت کا ہدف ہے کہ اگلے انتخابات تک پنشن کی اس رقم کوبتدریج 4,000 سے6,000 روپے کی سطح تک لے جانا ہےجس کے لئے بجٹ میں بڑے پیمانہ پر فنڈس مختص کرنے ہوں گے۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے دور میں 500 روپے کا یہ اضافہ غریب طبقات کے لئے کسی حد تک راحت ثابت ہوگا تاہم کسانوں اور غریب عوام کی نظریں اس بات پر لگی ہیں کہ حکومت اپنا مکمل انتخابی وعدہ (4,000 روپے پنشن) کب تک پورا کرے گی۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande