
حیدرآباد، 26 فروری (ہ س)۔ حیدرآباد میں موسیٰ ریورفرنٹ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کے تحت اپنی چھت سے محروم ہونے والے متاثرین کو انصاف دلانے بی جے پی نے ایک خصوصی احتجاجی مہم شروع کی ہے۔بی جے پی کے ریاستی صدراین رام چندرراؤ کی قیادت میں موسیٰ گوسہ۔ بی جے پی بھروسہ کے نام سے ایک یاترا (تسلی دینے کاسفر)آج لنگرحوض کے باپو گھاٹ سے شروع ہوئی۔ گاندھی جی کے مجسمہ پرخراج عقیدت پیش کرنے کے بعد ریاستی صدررام چندرراؤ،رکن پارلیمنٹ ویشویشورریڈی اوردیگرقائدین نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ بی جے پی قائدین نے مدھوپارک اپارٹمنٹ کے افرا دسے ملاقات کی اورگھروں کے انہدام کے باعث پیداہونے والے ان کے مسائل اور تکالیف کی تفصیلات حاصل کیں۔بی جے پی قائدین نے حکومت کی کارروائی پر سخت برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ مناسب بازآبادکاری اورمتبادل انتظام کئے بغیرغیرسائنسی طریقہ سے مکانات کوگرایا جانا ناانصافی ہے۔بی جے پی نے واضح کیاکہ وہ حکومت کے اس غیرانسانی اقدام کی شدید مخالفت کرتی ہے اورجب تک تمام متاثرین کومکمل انصاف اورگھرنہیں مل جاتے ان کی جدوجہد جاری رہے گی۔۔ ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق