سپریم کورٹ نے عدالتی بدعنوانی سے متعلق این سی ای آر ٹی کی کتاب پر پابندی لگادی
نئی دہلی، 26 فروری (ہ س) ۔ سپریم کورٹ نے نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (این سی ای آر ٹی) کی کلاس 8 کی کتاب پر پابندی لگا دی ہے جس میں عدلیہ میں بدعنوانی سے متعلق ایک باب ہے۔ چیف جسٹس سوریہ کانت کی قیادت والی بنچ نے کہا کہ اس معاملے می
سپریم کورٹ نے عدالتی بدعنوانی سے متعلق این سی ای آر ٹی کی کتاب پر پابندی لگادی


نئی دہلی، 26 فروری (ہ س) ۔

سپریم کورٹ نے نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (این سی ای آر ٹی) کی کلاس 8 کی کتاب پر پابندی لگا دی ہے جس میں عدلیہ میں بدعنوانی سے متعلق ایک باب ہے۔ چیف جسٹس سوریہ کانت کی قیادت والی بنچ نے کہا کہ اس معاملے میں گہری سازش رچی گئی ہے۔ اس سازش کے ذمہ داروں کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔

عدالت نے اسکول، محکمہ تعلیم اور این سی ای آر ٹی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر دنیش پرساد سکلانی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا۔ عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے پوچھا کہ وہ وضاحت کریں کہ کلاس 8 میں اس باب کا ذمہ دار کون ہے۔ عدالت نے این سی ای آر ٹی اور مرکزی حکومت کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کتاب کی تمام کاپیاں ان کے تقسیم مراکز سے ہٹا دی جائیں تاکہ اسے عوام تک پہنچنے سے روکا جا سکے۔

عدالت نے این سی ای آر ٹی اور مرکزی حکومت کو اس حکم سے متعلق تعمیل رپورٹ داخل کرنے کی ہدایت دی۔ عدالت نے کہا کہ کتاب کی کسی بھی آن لائن یا آ ف لائننشریات کو توہین عدالت تصور کیا جائے گا۔ عدالت نے کہا کہ ایسی کتاب عدلیہ کو بدنام کرنے کی سوچی سمجھی سازش کے تحت شائع کی گئی۔

وکلاء کپل سبل اور ابھیشیک منو سنگھوی نے اس وقت تشویش کا اظہار کیا جب انہوں نے 25 فروری کو چیف جسٹس سوریہ کانت کی سربراہی والی بنچ کے سامنے اس معاملے کا ذکر کیا۔ جس پر چیف جسٹس نے کہا تھا کہ کسی شخص کو عدلیہ کو بدنام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande