ریاستی حکومت کی عوامی فلاحی اسکیمیں یکساں اہمیت کی حامل
حیدرآباد، 26 فروری (ہ س)۔ میدک رکن اسمبلی ڈاکٹرمائنم پلی روہت رائو نے کہا کہ ریاستی حکومت کے لئے ترقی اورعوامی فلاح دونوں یکساں اہمیت رکھتے ہیں اوریہ دو آنکھوں کے مانند ہیں۔ انہوں نے میدک شہرمیں واقع ایم ایل اے کیمپ دفترمیں حویلی گھنپور منڈل سے تع
ریاستی حکومت کی عوامی فلاحی اسکیمات یکساں اہمیت کی حامل


حیدرآباد، 26 فروری (ہ س)۔ میدک رکن اسمبلی ڈاکٹرمائنم پلی روہت رائو نے کہا کہ ریاستی حکومت کے لئے ترقی اورعوامی فلاح دونوں یکساں اہمیت رکھتے ہیں اوریہ دو آنکھوں کے مانند ہیں۔ انہوں نے میدک شہرمیں واقع ایم ایل اے کیمپ دفترمیں حویلی گھنپور منڈل سے تعلق رکھنے والے مستحق عوام میں کلیانہ لکشمی اورشادی مبارک اسکیم کے تحت امدادی چیکس تقسیم کئے۔انہوں نے بتایا کہ ایک جانب مستحق عوام کوفلاحی اسکیمات فراہم کی جارہی ہیں تودوسری جانب ترقیاتی کاموں پربھی بھرپورتوجہ دی جارہی ہے اوربنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے مسلسل اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ برسوں میں راشن کارڈ کی فراہمی میں مشکلات پیش آتی تھیں تاہم موجودہ حکومت میں یہ عمل مسلسل جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈی ڈبلیو اے سی آر اے خواتین کو معاشی طور پر مستحکم بنانے کے لئے بلا سود قرضے فراہم کئے جا رہے ہیں جبکہ خواتین کے لئے مفت بس سہولت سے بھی ان کے اخراجات میں کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کلیان لکشمی اور شادی مبارک اسکیم کے تحت اب تک میدک حلقہ میں تقریباً پانچ کروڑ روپے تقسیم کئے جا چکے ہیں۔اس پروگرام میں ضلع زرعی عہدیداردیوکمار،اے ڈی وجئے نرملا، تحصیلدار سندھو رینوکا،میونسپل چیئرپرسن کے رادھیکا بھوپتی راج، نائب چیئرمین ڈی نریش گوڑ، ٹائون کانگریس صدرایم گنگا دھر، یوتھ کانگریس ضلع صدر پرشورام گوڑ سمیت دیگر عوامی نمائندے، کونسلرس، سرپنچ اورمتعلقہ عہدیداران شریک تھے۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande