بھارت منڈپم ایک عوامی جگہ ہے، احتجاج کو جرم بنانا غلط ہے: سنگھوی
نئی دہلی، 26 فروری (ہ س)۔ کانگریس کے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ ابھیشیک منو سنگھوی نے بھارت منڈپم میں یوتھ کانگریس کے احتجاج کے معاملے میں درج مجرمانہ دفعات کو قانون کا غیر مساوی اور غیر منصفانہ اطلاق قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک سیاسی احتجاج
SINGHVI-IYC-PROTEST-DEFENCE


نئی دہلی، 26 فروری (ہ س)۔ کانگریس کے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ ابھیشیک منو سنگھوی نے بھارت منڈپم میں یوتھ کانگریس کے احتجاج کے معاملے میں درج مجرمانہ دفعات کو قانون کا غیر مساوی اور غیر منصفانہ اطلاق قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک سیاسی احتجاج تھا جسے غلط طریقے سے منظم تشدد اور مجرمانہ سازش کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔ بھارت منڈپم ایک عوامی جگہ ہے اور یہاں احتجاج کو جرم بنانا غلط ہے۔

سنگھوی نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اس معاملے میں ایسا کوئی عنصر نہیں ہے ، جسے کسی بھی طرح سے منظم تشدد، بدنیتی پر مبنی ارادے یا پہلے سے طے شدہ جرم کہا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ قانون کاغیر مساوی، غیر منصفانہ اور غلط استعمال ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت منڈپم کوئی پرائیویٹ پراپرٹی نہیں ہے بلکہ ایک عوامی جگہ ہے۔ اس کا موازنہ کسی کے گھر سے نہیں کیا جا سکتا۔ کیا مظاہرہ کرنے والے لوگ اپنے گھروں کے اندر احتجاج کریں یا صرف حکومت کے ذریعہ طے کئے گئے طریقے سے ہی احتجاج کریں؟

سنگھوی نے کہا کہ حکومت سے جواب مانگنا دہشت گردی نہیں ہوتی ہے۔ احتجاج کے طریقے الگ الگ ہو سکتے ہیں۔ احتجاج کے دوران ٹی شرٹ اتارنا یا نہ اتارنا مختلف آراءکا معاملہ ہو سکتا ہے لیکن اسے فوجداری قانون کی خلاف ورزی نہیں سمجھا جا سکتا۔ انہوں نے اس معاملے میں عائد کی گئی مختلف دفعات پر سوال اٹھاتے ہوئےکہا کہ چوٹ پہنچانے،سرکاری ملازم پر حملہ، سرکاری ملازم کو اس کے فرائض کی ادائیگی میں رکاوٹ ڈالنا، غیر قانونی اجتماع، دشمنی پھیلانا اور قومی اتحاد کو نقصان پہنچانا جیسے الزامات بے بنیاد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مشترکہ نیت اور مجرمانہ سازش جیسی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں جو کہ سراسر بلا جواز ہے۔

سنگھوی نے کہا کہ انہیں عدلیہ پر پورا بھروسہ ہے اور عدالت اس جمہوری سرگرمی کو مجموعی طور پر دیکھے گی۔ اس معاملے میں دہشت گردی اور ملک دشمنی جیسی اصطلاحات کا استعمال سراسر غلط ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande