
نئی دہلی، 26 فروری (ہ س)۔مواصلات اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر جیوترادتیہ سندھیا نے جمعرات کو یہاں ریل بھون میں وزیر ریلوے اشونی ویشنو سے ملاقات کی۔ اس دوران گوالیار، گنا، اور چمبل کے علاقے سمیت شمال مشرقی ہندوستان میں ریل رابطے کو مضبوط بنانے پر بات چیت کی۔
وزارت مواصلات نے بتایا کہ میٹنگ میں چمبل کے علاقے میں بڑی ٹرینوں کے اضافی اسٹاپ، نئی ٹرینوں کے چلانے اور نئی ریل لائنوں کی تعمیر سے متعلق منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ زیر التواء ریل توسیعی پروجیکٹوں کو تیز کرنے پر بھی توجہ مرکوز کی گئی۔ سندھیا نے کہا کہ بہتر ریل رابطے سے مسافروں کی سہولت میں اضافہ ہوگا اور علاقائی تجارت، سیاحت اور صنعتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے شمال مشرقی خطے میں ریل خدمات کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ دور دراز علاقوں میں بہتر رابطوں اور بنیادی ڈھانچے کی توسیع پر بات چیت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ شمال مشرق میں مضبوط رابطہ قومی یکجہتی اور متوازن ترقی کے لیے ضروری ہے۔
سندھیا نے کہا کہ مودی حکومت ملک کے تمام خطوں کو جدید بنیادی ڈھانچے سے جوڑنے کے لیے پرعزم ہے۔ ریل رابطہ ترقی یافتہ ہندوستان 2047 کے ہدف کو حاصل کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد