صدر جمہوریہ دروپدی مرمو جمشید پور کے دورے پر،بھگوان جگناتھ مندرکی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
جمشید پور، 26 فروری (ہ س)۔ جمعرات کو جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی سے جمشید پور پہنچیں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کا سوناری ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا۔ ان کی آمد پر جھارکھنڈ کے گورنر سنتوش کمار گنگوار، وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین اور کئی اعلیٰ حکام
صدر


جمشید پور، 26 فروری (ہ س)۔ جمعرات کو جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی سے جمشید پور پہنچیں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کا سوناری ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا۔ ان کی آمد پر جھارکھنڈ کے گورنر سنتوش کمار گنگوار، وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین اور کئی اعلیٰ حکام نے پھولوں کے گلدستے کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔

جمشید پور کے اپنے دورے کے دوران، صدر جہوریہ کی پہلی تقریب کدما میں انیل سور پتھ پر مجوزہ بھگوان جگن ناتھ مندر اور روحانی مرکز کی تعمیراتی جگہ پر منعقد ہوئی۔ یہاں، انہوں نے مندر کی تعمیر کا افتتاح کرتے ہوئے سنگ بنیاد کی تقریب انجام دی۔

سنگ بنیاد کی تقریب کے بعد اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے جذباتی طور پر اعلان کیا کہ بھگوان جگن ناتھ اب جمشید پور میں سکونت پذیر ہوں گے، یہ کہتے ہوئے، آج سے بھگوان جگن ناتھ جمشید پور بہاری ہو گئے ہیں۔ رانچی میں جگن ناتھ مندر کا ذکر کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ وہاں مندر کی تعمیر کے بعد بھگوان نڑاچڑھ بہاری کے نام سے مشہور ہوئے اور اب جھارکھنڈ میں اس کی بڑے پیمانے پر پوجا کی جاتی ہے۔ جمشید پور میں مندر کی تعمیر کے ساتھ ہی اس شہر پر بھی ان کی کرپا برسیں گی۔

انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ یہ روحانی اور رفاہی مرکز نہ صرف مذہبی عقیدے کا مرکز بنے گا بلکہ سماجی خدمت اور ثقافتی شعور کا ایک اہم مقام بھی ثابت ہوگا۔

اس موقع پر گورنر سنتوش کمار گنگوار، وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین، مرکزی وزیر دھرمیندر ردھان ،جمشید پور کے ایم پی ودیوت برن مہتو، سنگھ بھوم کے ایم پی جبا ماجھی، ڈپٹی کمشنر کرن ستیارتھی، اور ٹاٹا اسٹیل کے منیجنگ ڈائریکٹر ٹی وی نریندر سمیت متعدد عوامی نمائندے اور صنعت کی شخصیات موجود تھیں۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande