شعبہ فارماکولوجی کے چیئرمین نے قومی کانفرنس میں ادویاتی تحفظ میں مصنوعی ذہانت کے کردار پر روشنی ڈالی
شعبہ فارماکولوجی کے چیئرمین نے قومی کانفرنس میں ادویاتی تحفظ میں مصنوعی ذہانت کے کردار پر روشنی ڈالی علی گڑھ، 26 فروری (ہ س)۔ جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ فارماکولوجی کے چیئرمین ڈاکٹر سید ضیاء الرحمٰن نے سلطان پور (ات
ڈاکٹر سید ضیا الرحن


شعبہ فارماکولوجی کے چیئرمین نے قومی کانفرنس میں ادویاتی تحفظ میں مصنوعی ذہانت کے کردار پر روشنی ڈالی

علی گڑھ، 26 فروری (ہ س)۔ جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ فارماکولوجی کے چیئرمین ڈاکٹر سید ضیاء الرحمٰن نے سلطان پور (اترپردیش) کے اسٹیٹ میڈیکل کالج میں منعقدہ دو روزہ کانفرنس بعنوان ”مصنوعی ذہانت کے دور میں نسخہ جاتی آڈٹ اور فارماکوویجیلنس کے استعمال سے معقول علاج“ میں ایک سائنسی نشست کی صدارت کی اور خطبہ دیا۔

اپنے خطبہ بعنوان ”مصنوعی ذہانت پر مبنی سگنل ڈیٹیکشن اور ڈرگ سیفٹی“ میں ڈاکٹر رحمٰن نے فارماکو ویجیلنس نظام کو مضبوط بنانے میں مصنوعی ذہانت کی انقلابی صلاحیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ مصنوعی ذہانت پر مبنی آلات سگنل ڈیٹیکشن کو نمایاں طور پر بہتر بنا سکتے ہیں، ادویات کے مضر اثرات کی نگرانی کو مؤثر بناتے ہیں اور شواہد پر مبنی ضابطہ جاتی فیصلوں میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔ انہوں نے بدلتے ہوئے ڈیجیٹل صحت نظام میں معقول علاج اور مریضوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے نسخہ جاتی آڈٹ کے اعداد و شمار کو فارماکوویجیلنس ڈیٹا بیس کے ساتھ مربوط کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande