این سی پی میں سنیترا پوار کا مکمل کنٹرول، بارامتی سے اسمبلی ضمنی انتخاب لڑنے کی تیاری
این سی پی میں سنیترا پوار کا مکمل کنٹرول، بارامتی سے اسمبلی ضمنی انتخاب لڑنے کی تیاری ممبئی، 26 فروری (ہ س)۔ سابق نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کے انتقال کے بعد نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (اے پی) کی قیادت مکمل طور پر سنیترا پوار کے ہاتھوں میں آ گئی ہے ا
POLITICS-MAHA-NCP-BARAMATI-BYP


این سی پی میں سنیترا پوار کا مکمل کنٹرول، بارامتی سے اسمبلی ضمنی انتخاب لڑنے کی تیاری

ممبئی، 26 فروری (ہ س)۔ سابق نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کے انتقال کے بعد نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (اے پی) کی قیادت مکمل طور پر سنیترا پوار کے ہاتھوں میں آ گئی ہے اور انہیں متفقہ طور پر پارٹی کا قومی صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔ اب بارامتی اسمبلی حلقہ سے ہونے والے ضمنی انتخاب میں ان کی امیدواری کی تیاری جاری ہے جبکہ ان کے فرزند پارتھ پوار کو راجیہ سبھا بھیجنے کی سیاسی حکمت عملی بھی زیر غور ہے۔ممبئی کے ورلی ڈوم میں جمعرات کو منعقدہ قومی کنونشن میں پارٹی کے کارگزار صدر پرفل پٹیل نے سنیترا پوار کے نام کی تجویز پیش کی جس کی توثیق ریاستی صدر سنیل تٹکرے نے کی۔ اجلاس میں موجود تمام عہدیداروں نے ہاتھ اٹھا کر ان کی قیادت پر اعتماد ظاہر کیا اور ان کے قومی صدر منتخب ہونے کا اعلان کیا گیا۔ پرفل پٹیل بدستور کارگزار صدر رہیں گے جبکہ ریاستی صدر کی ذمہ داری سنیل تٹکرے کے پاس برقرار رہے گی۔سنیترا پوار فی الحال راجیہ سبھا کی رکن ہیں، تاہم اجیت پوار کے انتقال کے بعد بارامتی اسمبلی سیٹ خالی ہو گئی ہے جس پر ان کے ضمنی انتخاب لڑنے کی زبردست قیاس آرائیاں ہیں۔ یہ حلقہ این سی پی کا مضبوط قلعہ سمجھا جاتا ہے اور این سی پی (ایس پی) کی رکن پارلیمنٹ سپریا سولے نے دعویٰ کیا ہے کہ سنیترا پوار بلا مقابلہ منتخب ہوں گی۔ اس سے قبل پارٹی کے ارکان اسمبلی اور سینئر رہنماؤں نے انہیں متفقہ طور پر مقننہ پارٹی کا لیڈر منتخب کیا تھا اور انہوں نے 31جنوری کو نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا تھا، جس کے ساتھ وہ مہاراشٹر کی پہلی خاتون نائب وزیر اعلیٰ بنیں۔دونوں این سی پی کے انضمام کو لے کر جاری بحثوں کے درمیان اب اس امکان پر تقریباً مکمل وقفہ لگ گیا ہے۔ ریاستی صدر سنیل تٹکرے پہلے ہی انضمام کی باتوں سے انکار کر چکے تھے جس کے بعد دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان لفظی جنگ تیز ہو گئی تھی۔ شرد پوار گروپ کے ریاستی صدر ششی کانت شندے اور سینئر لیڈر جینت پاٹل نے بھی واضح کیا کہ اجیت پوار کے انتقال کے بعد انضمام کی بات آگے نہیں بڑھے گی۔ این سی پی (ایس پی) کے ایم ایل اے روہت پوار نے کہا تھا کہ شرد پوار کی عمر کو دیکھتے ہوئے اجیت دادا اس معاملے میں جذباتی تھے اور اب ان کی غیر موجودگی میں انضمام نہیں چاہتے۔ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande