دس برس میں 13 لاکھ کروڑ سے 51 لاکھ کروڑ تک معاشی چھلانگ : وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس
ممبئی ، 26 فروری (ہ س) ۔ گورنر کے خطاب پر اسمبلی میں جواب دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے کہا کہ مہاراشٹر کی معیشت نے گزشتہ دس برس میں غیر معمولی ترقی کی ہے اور اس کا حجم 13 لاکھ کروڑ سے بڑھ کر 51 لاکھ کروڑ تک پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے اس پیش
POLITICS-MAHA-ECONOMY-FADNAVIS


ممبئی ، 26 فروری (ہ س) ۔ گورنر کے خطاب پر اسمبلی میں جواب دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے کہا کہ مہاراشٹر کی معیشت نے گزشتہ دس برس میں غیر معمولی ترقی کی ہے اور اس کا حجم 13 لاکھ کروڑ سے بڑھ کر 51 لاکھ کروڑ تک پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے اس پیش رفت کو تین گنا اضافہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریاست 2047 تک پانچ ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کا ہدف لے کر چل رہی ہے اور ہر سال دس لاکھ ملازمتیں پیدا کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگر آنے والے چار تا پانچ برسوں میں قحط سالی جیسی صورتحال پیش نہ آئی تو مہاراشٹر جلد ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت بن جائے گا۔ وزیر اعلیٰ کے مطابق شمالی مہاراشٹر کے تمام پانچ اضلاع میں سرمایہ کاری پہنچی ہے جبکہ نندوربار میں مزید تین صنعتیں سرمایہ کاری کے لیے مذاکرات کر رہی ہیں۔

فڑنویس نے کہا کہ ملک میں سب سے زیادہ 39 فیصد براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری مہاراشٹر میں آ رہی ہے، جو ریاست کے صنعتی ماحول پر اعتماد کا ثبوت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بڑے صنعتی معاہدوں کے بعد عام طور پر کمپنیوں کو پیداوار شروع کرنے میں سات سال لگتے ہیں، لیکن کچھ صنعتیں دو برس میں ہی کام شروع کر دیتی ہیں۔

انہوں نے سال 2025 کے دوران کیے گئے 48 مفاہمتی معاہدوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان میں سے 88 فیصد پر عملی پیش رفت جاری ہے، جو صنعتی شعبے میں ریاست کی تیز رفتار ترقی کو ظاہر کرتی ہے۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande