اجیت پوار کی موت حادثہ نہیں بلکہ غیر ارادی قتل: سنجے راؤت
اجیت پوار کی موت حادثہ نہیں بلکہ غیر ارادی قتل: سنجے راؤتممبئی، 26 فروری (ہ س)۔ مہاراشٹر کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کے طیارہ حادثے کو لے کر سیاسی تنازعہ مزید شدت اختیار کرتا جا رہا ہے اور شیوسینا (ٹھاکرے گروپ) کے رکن پارلیمان سنجے راؤت ن
POLITICS-MAHA-AJIT-PAWAR-PLANE


اجیت پوار کی موت حادثہ نہیں بلکہ غیر ارادی قتل: سنجے راؤتممبئی، 26 فروری (ہ س)۔ مہاراشٹر کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کے طیارہ حادثے کو لے کر سیاسی تنازعہ مزید شدت اختیار کرتا جا رہا ہے اور شیوسینا (ٹھاکرے گروپ) کے رکن پارلیمان سنجے راؤت نے دعویٰ کیا ہے کہ اجیت دادا کی موت محض حادثہ نہیں بلکہ غیر ارادی قتل کا معاملہ ہے، جس میں اسی نوعیت کا مقدمہ درج کیا جانا چاہیے۔این سی پی (ایس پی) کے رکن اسمبلی روہت پوار نے اس سلسلے میں میرین ڈرائیو پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرانے کی کوشش کی، تاہم ان کے مطابق پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا۔ اس معاملے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سنجے راؤت نے کہا کہ حکومت چاہے اسے حادثہ قرار دے، لیکن اپوزیشن اسے غیر ارادی قتل مانتی ہے۔انہوں نے کہا کہ روہت پوار نے حادثے کے تمام پہلوؤں — بشمول وِزِیبیلٹی اور بلیک باکس — کا تفصیلی مطالعہ پیش کیا ہے، اس لیے وزیر اعلیٰ اور متعلقہ ایجنسیوں کو اس معاملے کو ہلکے میں نہیں لینا چاہیے۔ ان کے مطابق تحقیقات مکمل طور پر شفاف ہونی چاہئیں تاکہ حقیقت سامنے آ سکے۔راؤت نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ پولیس پر ایف آئی آر درج نہ کرنے کے لیے دباؤ ڈالا گیا تھا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وی ایس آر کمپنی اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سیول ایوی ایشن کے خلاف مقدمہ درج کر کے ذمہ داری طے کی جائے، کیونکہ اس سانحے میں کسی نہ کسی کو جوابدہ ہونا ہوگا۔ہندوستھان سماچار--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande