وزیراعظم مودی نے اسرائیلی صدر سے ملاقات کی۔
نئی دہلی، 26 فروری (ہ س) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے خصوصی ہندوستان-اسرائیل شراکت داری کو مضبوط بنانے میں ان کی ثابت قدم حمایت کے لئے صدر کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماو¿ں نے تعلیم، اسٹارٹ
صدر


نئی دہلی، 26 فروری (ہ س) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے خصوصی ہندوستان-اسرائیل شراکت داری کو مضبوط بنانے میں ان کی ثابت قدم حمایت کے لئے صدر کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماو¿ں نے تعلیم، اسٹارٹ اپس، اختراعات، ٹیکنالوجی اور کنیکٹیویٹی میں تعاون بڑھانے کے طریقوں کی تلاش کی۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے ایک پیڑماں کے نام پہل کے حصے کے طور پر صدارتی پارک میں ایک درخت لگایا۔ وزیر اعظم نے صدر ہرزوگ کو مستقبل قریب میں ہندوستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔ صدر ہرزوگ نے ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اور اسرائیل کے لوگ ایک ساتھ زیادہ مضبوط ہیں۔

قبل ازیں وزیر اعظم مودی نے ورلڈ ہولوکاسٹ یادگاری مرکز یاد واشم کا دورہ کیا۔ یاد واشم کا یہ وزیراعظم کا دوسرا دورہ تھا۔ وزیراعظم نے نسل کشی کے متاثرین کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیراعظم نے بک آف نیمز ہال کا دورہ کیا جو نسل کشی کے دوران ہلاک ہونے والے لاکھوں افراد کی یاد کو محفوظ رکھتا ہے۔ یہ یادگار ماضی کے ظلم اور ناانصافی کے خلاف کھڑے ہونے اور ایک بہتر دنیا کی تعمیر کی ضرورت کی یاد دہانی کا کام کرتی ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande