علی گڑھ میں شاندار دعوتِ افطار کا انعقاد، آپسی بھائی چارے کا پیغام
علی گڑھ, 26 فروری (ہ س)۔ علی گڑھ۔ شہر کے عمار فارم ہاوس، پٹواری نگلہ، ریاض کالونی میں ایک شاندار دعوتِ افطار کا اہتمام کیا گیا جس کی میزبانی محمد ساجد افتخار (اویسس گروپ) نے کی۔ اس موقع پر مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں ش
روزہ افطار


علی گڑھ, 26 فروری (ہ س)۔

علی گڑھ۔ شہر کے عمار فارم ہاوس، پٹواری نگلہ، ریاض کالونی میں ایک شاندار دعوتِ افطار کا اہتمام کیا گیا جس کی میزبانی محمد ساجد افتخار (اویسس گروپ) نے کی۔ اس موقع پر مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور آپسی بھائی چارے، محبت اور سماجی یکجہتی کا پیغام دیا۔تقریب میں سابق رکن اسمبلی و کانگریس لیڈر وویک بنسل ، سابق میئر علی گڑھ اور انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے وائس پریزیڈنٹ محمد فرقان کے علاوہ اے ایم یو کے اساتذہ و طلبہ اور شہر کی معزز سماجی شخصیات موجود رہیں۔ افطار کے موقع پر ملک میں امن و امان، ترقی اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے دعائیں کی گئیں۔مقررین نے کہا کہ رمضان المبارک صبر، ہمدردی اور انسانیت کا درس دیتا ہے اور اس طرح کی تقاریب سماجی ہم آہنگی کو مضبوط کرتی ہیں۔میزبان محمد ساجد افتخار نے کہا کہ محمد ساجد افتخار نے کہا رمضان المبارک ہمیں اتحاد اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ اس دعوتِ افطار کے ذریعے ہر طبقے اور ہر مذہب کے لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر لا کر سماجی یکجہتی کو فروغ دیا جائے۔ اس طرح کی تقریبات سماجی اتحاد کی بنیاد ہیں۔سابق میئر محمد فرقان اور سسابق رکن اسمبلی ویویک بنسل نے کہا کہ علی گڑھ کی گنگا جمنی تہذیب ہمیشہ سے مثالی رہی ہے۔ اس قسم کی تقریبات باہمی رواداری اور قومی یکجہتی کو تقویت دیتی ہیں۔ مختلف مذاہب کے افراد کا ایک ساتھ بیٹھ کر افطار کرنا محبت اور بھائی چارے کی بہترین مثال ہے۔تقریب خوشگوار اور پُرامن ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande