تلنگانہ میں فرقہ پرست سرگرمیوں میں اضافہ تشویشناک : یونائٹیڈ مسلم فورم
حیدرآباد، 26 فروری (ہ س)۔ یونائٹیڈ مسلم فورم نے تلنگانہ میں فرقہ پرست سرگرمیوں میں اضافہ پر تشویش کااظہارکیااورحکومت سے مطالبہ کیاکہ مذہبی ہم آہنگی کومتاثرکرنے والی تنظیموں اوران کی سرپرستی کرنے والے عناصرکے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔فورم نے کانگری
تلنگانہ میں فرقہ پرست سرگرمیوں میں اضافہ تشویشناک


حیدرآباد، 26 فروری (ہ س)۔ یونائٹیڈ مسلم فورم نے تلنگانہ میں فرقہ پرست سرگرمیوں میں اضافہ پر تشویش کااظہارکیااورحکومت سے مطالبہ کیاکہ مذہبی ہم آہنگی کومتاثرکرنے والی تنظیموں اوران کی سرپرستی کرنے والے عناصرکے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔فورم نے کانگریس حکومت کے دوران مساجد اوردرگاہوں کونشانہ بنانےکے واقعات پرتشویش کااظہارکیا اورکہاکہ حکومت کی جانب سے خاطیوں کے خلاف عدم کارروائی کے نتیجہ میں ان کے حوصلے بلند ہیں۔سرسلہ ضلع کے ویملواڑہ میں درگاہ شریف کی منتقلی کے نام پرانہدامی کارروائی قابل مذمت ہے۔ فورم نے کہاکہ اگران واقعات کوروکانہیں گیاتویہ ایک خطرناک مثال قائم کرے گا۔فورم کے ذمہ داروں نےکہاکہ وہ ٹھوس اقدامات کے ذریعہ مسلمانوں کااعتمادبحال کریں۔فورم کے ذمہ داران مولانامفتی سید صادق محی الدین فہیم (صدر)،مولاناخالدسیف اللہ رحمانی،مولاناسیدشاہ علی اکبرنظام الدین حسینی صابری،مولانا سید شاہ حسن ابراہیم حسینی قادری سجاد پاشاہ،مولانا شاہ محمد جلال الرحمن مفتاحی،مولانا محمد حسام الدین ثانی جعفر پاشاہ اوردوسروں نے اپنے مشترکہ بیان میں حالیہ واقعات کاحوالہ دیتے ہوئے کہاکہ ملک کی شمالی ریاستوں کو فرقہ پرستی کی آگ میں جھونکنے کے بعداب جنوبی ہندمیں فرقہ پرست عناصرسرگرم ہوچکے ہیں۔کاما ریڈی کے بانسواڑہ ٹاؤن میں گزشتہ جمعہ کوپیش آئے واقعہ پرفورم کے ذمہ داروں نے کہاکہ منصوبہ بند طورپرمسلم تاجروں کونشانہ بنایاگیا۔مسلمانوں کی دکانات اورہوٹلوں کوتباہ کیاگیا۔ پولیس کی موجودگی میں فرقہ پرست عناصر تشدد برپاکرتے رہے۔فرقہ پرستوں کے خلاف کارروائی کے بجائے پولیس نے مسلمانوں کے خلاف مقدمات درج کئے۔گزشتہ ہفتہ بھونگیر کے جلال پورمیں ایک مسجد میں توڑپھوڑکی گئی۔ محبوب نگرکے دومنڈلوں میں مسلمانوں کونشانہ بنایاگیا۔حیدرآبادمیں فرقہ پرست عناصرسرگرم ہوچکے ہیں۔عنبرپیٹ میں صورتحال کو بگاڑنے کی کوشش کی گئی۔ فورم کے ذمہ داروں نے کہاکہ وزیراعلی نے نفرت انگیزتقاریرکے خلاف قانون سازی کااعلان کیاہے۔ فرقہ پرستوں پر نظررکھنے میں پولیس اورانٹیلی جنس ناکام ہوچکے ہیں۔فورم نے وزیراعلی سے مطالبہ کیاکہ بجٹ اجلاس میں قانون کومتعارف کرتے ہوئے نفرت انگیزتقاریرپرروک لگائی جائے۔فورم نے بانسواڑہ کے واقعات کی آزادانہ تحقیقات،متاثرین کومعاوضہ،بے قصورافرادکی رہائی اورخاطیوں کے خلاف کارروائی کامطالبہ کیا۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande