کینیڈا کے  وزیر اعظم کارنی کا چار روزہ ہندوستان کا دورہ ، 2 مارچ کو وزیر اعظم مودی سے ملاقات کریں گے
نئی دہلی، 26 فروری (ہ س)۔ کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی 27 فروری سے 2 مارچ تک ہندوستان کا دورہ کریں گے۔ کارنی کا ہندوستان کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے، جس کا مقصد دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا اور نئی شراکت داریوں کو تلاش کرنا ہے۔ وزارت خارجہ کے مطا
کینیڈا کے  وزیر اعظم کارنی کا چار روزہ ہندوستان کا دورہ ے


نئی دہلی، 26 فروری (ہ س)۔ کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی 27 فروری سے 2 مارچ تک ہندوستان کا دورہ کریں گے۔ کارنی کا ہندوستان کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے، جس کا مقصد دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا اور نئی شراکت داریوں کو تلاش کرنا ہے۔

وزارت خارجہ کے مطابق کارنی سب سے پہلے ممبئی پہنچیں گے۔ اگلے دو روز کے دوران وہ مختلف کاروباری تقریبات میں شرکت کریں گے۔ وہ انڈو-کینیڈین سی ای اوز، صنعت، مالیاتی ماہرین، اختراع کاروں، ماہرین تعلیم اور ہندوستان میں موجود کینیڈین پنشن فنڈکے نمائندوں سے بھی بات چیت کریں گے۔

وزیر اعظم کارنی یکم مارچ کو نئی دہلی پہنچیں گے۔ 2 مارچ کو دونوں رہنما حیدرآباد ہاؤس میں وفود کی سطح پر بات چیت کریں گے۔ دونوں رہنما کناناسکس (جون 2025) اور جوہانسبرگ (نومبر 2025) میں اپنی پچھلی میٹنگوں کو آگے بڑھاتے ہوئے، ہندوستان-کینیڈا اسٹریٹجک شراکت داری کے مختلف شعبوں میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔ وہ تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، اہم معدنیات، زراعت، تعلیم، تحقیق اور اختراع جیسے اہم ستونوں پر تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دونوں رہنما علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

بعد میں، دونوں لیڈران ہندوستان-کینیڈا کے سی ای او فورم سے خطاب کریں گے، جو دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات کے لیے ایک نیا باب مرتب کرے گا۔

آنے والی میٹنگ اعتماد کو دوبارہ بنانے اور ہندوستان اور کینیڈا کے درمیان طویل مدتی شراکت داری کے لیے ایک روڈ میپ تیار کرنے میں معاون ثابت ہو گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande