حکومت نے اساتذہ کے لیے ٹی ای ٹی امتحان کو موخر کیا
حکومت نے اساتذہ کے لیے ٹی ای ٹی امتحان کو موخر کیا جموں، 26 فروری (ہ س)۔ جموں و کشمیر حکومت نے اساتذہ اہلیت امتحان کے انعقاد سے متعلق اپنا سابق حکمنامہ فی الحال معطل کر دیا ہے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری تازہ حکمنامے کے مطابق 23 فروری 20
Jk govt


حکومت نے اساتذہ کے لیے ٹی ای ٹی امتحان کو موخر کیا

جموں، 26 فروری (ہ س)۔ جموں و کشمیر حکومت نے اساتذہ اہلیت امتحان کے انعقاد سے متعلق اپنا سابق حکمنامہ فی الحال معطل کر دیا ہے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری تازہ حکمنامے کے مطابق 23 فروری 2026 کو جاری کیے گئے حکم کو آئندہ ہدایات تک روک دیا گیا ہے۔ سابقہ حکم کے تحت جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن اور اسٹیٹ اسکول اسٹینڈرڈ اتھارٹی کو اساتذہ اہلیت امتحان کے انعقاد کے لیے مرکزی ذمہ دار ادارہ مقرر کیا گیا تھا۔ یہ فیصلہ یکم ستمبر 2025 کو عدالت عظمی کے فیصلے کی روشنی میں کیا گیا تھا۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن کے کمشنر و سکریٹری رام نیواس شرما کی جانب سے جاری حکم میں کہا گیا ہے کہ سابق ہدایات مزید جائزے اور وضاحت تک مؤخر رہیں گی۔ یہ حکمنامہ وزارت داخلہ، سمگرہ شکشا جموں و کشمیر کے پلاننگ ڈائریکٹر، ڈائریکٹرز اسکول ایجوکیشن جموں و کشمیر، چیئرمین جے کے بورڈ، چیف ایجوکیشن افسران اور دیگر متعلقہ حکام کو ضروری اطلاع اور عمل درآمد کے لیے ارسال کر دیا گیا ہے۔ حکومت کے اس اقدام سے اساتذہ اہلیت امتحان کے انعقاد اور انتظامی امور پر عارضی اثرات پڑنے کا امکان ہے۔ اس سلسلے میں آئندہ پیش رفت کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande