
نزولِ قرآن، رمضان اور شبِ قدر کی اہمیت پر مو¿ثر خطاب، قرآن فہمی کی ترغیب
نئی دہلی،26فروری (ہ س )۔
آج گریما گارڈن میں فردوس مسجد کے قریب خواتین کا ایک روحانی و تربیتی اجتماع منعقد ہوا، جس کا اہتمام جماعت اسلامی ہند گریما گارڈن یونٹ کی جانب سے کیا گیا۔ اجتماع میں نزولِ قرآن اور ماہِ رمضان المبارک کے باہمی تعلق پر روشنی ڈالتے ہوئے خواتین کو قرآن مجید کو تراجم و تفاسیر کے ساتھ پڑھنے، سمجھنے اور اس پر غور و فکر کرنے کی ترغیب دی گئی۔
اجتماع سے محترمہ تبسم نشاط طبیاتی صاحبہ اور محترمہ سلمیٰ بیگم صاحبہ نے خطاب کیا۔ اپنے بیانات میں انہوں نے شبِ قدر کی عظمت، رمضان المبارک کی اہمیت اور قرآن کریم سے مضبوط تعلق قائم کرنے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔ مقررین نے خواتین کو تاکید کی کہ وہ اس مبارک مہینے میں قرآن فہمی کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں اور اس کی تعلیمات کے مطابق عملی زندگی سنواریں۔
اس بابرکت اجتماع میں تقریباً 45 خواتین نے شرکت کی۔ پروگرام کے اختتام پر شبِ قدر کی اہمیت اور قرآن فہمی سے متعلق پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے۔ آخر میں دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ اس اجتماع کے بہترین اثرات مرتب فرمائے اور سب کو قرآن کریم سے گہرا تعلق نصیب کرے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais