ڈوڈہ کمیونٹی ہال میں فلوریکلچر کے زیر اہتمام بیداری پروگرام منعقد
ڈوڈہ کمیونٹی ہال میں فلوریکلچر کے زیر اہتمام بیداری پروگرام منعقد جموں، 26 فروری (ہ س)۔ ضلع ڈوڈہ میں مشن فار انٹیگریٹیڈ ڈیویلپمنٹ اسکیم کے تحت ایک ضلع سطح کی تقریب کمیونٹی ہال میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب کا افتتاح ضلع ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ کرشن لال نے کی
Prog


ڈوڈہ کمیونٹی ہال میں فلوریکلچر کے زیر اہتمام بیداری پروگرام منعقد

جموں، 26 فروری (ہ س)۔ ضلع ڈوڈہ میں مشن فار انٹیگریٹیڈ ڈیویلپمنٹ اسکیم کے تحت ایک ضلع سطح کی تقریب کمیونٹی ہال میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب کا افتتاح ضلع ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ کرشن لال نے کیا۔ یہ پروگرام محکمہ فلوریکلچر، پارکس اور باغات کی جانب سے منعقد کیا گیا جس کا مقصد تجارتی بنیادوں پر پھولوں کی کاشت کو فروغ دینا، ماحول کو خوبصورت بنانا اور کسانوں کو پائیدار روزگار کے مواقع فراہم کرنا تھا۔

تقریب میں پھولوں کی کاشت اور اس سے وابستہ شعبوں کے کسانوں اور متعلقہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر روشن لال، چیف پلاننگ افسر منیش کمار، پروگرام افسر آئی سی ڈی ایس اختر قاضی، اسسٹنٹ فلوریکلچر افسر ارجن سنگھ پریہار کے علاوہ دیگر محکموں کے افسران اور دیگر عملہ بھی موجود تھا۔

ڈپٹی کمشنرنے مختلف نمائشی اسٹالوں کا معائنہ کیا جہاں پھولوں کی کاشت سے متعلق مصنوعات، جدید طریقہ ہائے کاشت اور سرکاری معاونت سے جاری اسکیموں کی جانکاری فراہم کی جا رہی تھی۔ انہوں نے کسانوں سے بات چیت کرتے ہوئے جدید زرعی طریقے اپنانے پر ان کی کوششوں کو سراہا۔ اپنے خطاب میں ڈی سی نے کہا کہ اس طرح کی تقریبات عوام میں سرکاری اسکیموں سے متعلق بیداری پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تجارتی گلکاری کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ ماحول کی خوبصورتی اور پائیدار ترقی میں بھی معاون ثابت ہو سکتی ہے۔ انہوں نے ضلع ڈوڈہ میں لیونڈر کی کاشت میں مقامی کسانوں کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے ضلع کو قومی سطح پر شناخت ملی ہے اور معاشی ترقی کے نئے دروازے کھلے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اسی طرح کے بیداری پروگرام ضلع کے مختلف بلاک اور پنچایت سطح پر بھی منعقد کیے جائیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ کسان سرکاری اسکیموں سے فائدہ اٹھا سکیں۔تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے کسانوں میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande