اے آئی سمٹ میں احتجاج کا معاملہ: یوتھ کانگریس کے پانچ کارکنوں کو تین دن کی پولیس حراست میں بھیجا گیا
نئی دہلی، 26 فروری (ہ س)۔ دہلی کی پٹیالہ ہاو¿س کورٹ نے 20 فروری کو اے آئی سمٹ میں نیم عریاں احتجاج کے سلسلے میں ہماچل پردیش سے گرفتار کیے گئے انڈین یوتھ کانگریس کے تین کارکنوں کو جمعرات کو تین دن کی پولیس حراست میں دینے کا حکم دیا ہے۔ اس سے قبل ع
DELHI-Court-AI-Summit-IYC


نئی دہلی، 26 فروری (ہ س)۔ دہلی کی پٹیالہ ہاو¿س کورٹ نے 20 فروری کو اے آئی سمٹ میں نیم عریاں احتجاج کے سلسلے میں ہماچل پردیش سے گرفتار کیے گئے انڈین یوتھ کانگریس کے تین کارکنوں کو جمعرات کو تین دن کی پولیس حراست میں دینے کا حکم دیا ہے۔ اس سے قبل عدالت نے اسی معاملے میں یوتھ کانگریس کے دو دیگر کارکنوں کی پولیس حراست میں تین دن کی توسیع کا حکم دیا تھا۔ یہ حکم چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ مردول گپتا نے دیا۔

عدالت نے جن یوتھ کانگریس کارکنوں کو پولیس حراست میں بھیجنے کا حکم دیا ہے ،ان میں سوربھ، ارباز اور سدھارتھ شامل ہیں۔ قبل ازیں، آج عدالت نے یوتھ کانگریس کے اجے کمار ومل اور راجہ گرجر کی بھی پولیس حراست میں تین دن کی توسیع کا بھی حکم دیا۔

پٹیالہ ہاو¿س سیشن کورٹ نے آج یوتھ کانگریس کے جنرل سکریٹری نگم بھنڈاری کی پیشگی ضمانت کی عرضی پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا۔ ایڈیشنل سیشن جج پرشانت شرما نے 27 فروری کو نگم بھنڈاری کی پیشگی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ سنانے کا حکم دیا۔

گزشتہ24 فروری کو عدالت نے یوتھ کانگریس کے قومی صدر ادے بھانو چِب کو اس معاملے میں چار دن کی عدالتی حراست میں بھیجنے کا حکم دیا۔ عدالت نے دہلی پولیس کو ہدایت دی تھی کہ چب کو ایف آئی آر کی کاپی فراہم کی جائے۔ 25 فروری کو اس معاملے میں گرفتار یوتھ کانگریس کے چار کارکنوں کی پولیس حراست میں چار دن کی توسیع کر دی گئی تھی ۔ چاروں ملزمان کو 20 فروری کی سہ پہر بھارت منڈپم میں احتجاج کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ یوتھ کانگریس کے جن چار کارکنوں کو دہلی پولیس نے احتجاج کے دوران گرفتار کیا تھا، ان میں کرشنا ہری، کندن یادو، اجے کمار اور نرسمہا یادو شامل ہیں۔

دہلی پولیس کے مطابق، ان کی گرفتاری سے قبل پولیس کے ساتھ ہاتھا پائی ہوئی تھی جس میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔ ان مظاہرین نے ابتدائی طور پر کالی چھتریوں اور پرنٹ شدہ اسٹیکرز کے ساتھ اے آئی سمٹکے مقام میں داخل ہونے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن پکڑے جانے کے خوف سے ان مظاہرین نے اپنا منصوبہ تبدیل کر دیا اور پرنٹ شدہ پیغامات والی ٹی شرٹس پہن کر آئے۔ ان مظاہرین نے ٹی شرٹس کے اوپر سویٹر اور جیکٹیں پہن رکھی تھیں۔ بعد ازاں ،بھارت منڈپم کے ہال نمبر 5 میں پہنچ کر مظاہرین نے اپنی ٹی شرٹس اتار کر ہوا میں لہرانا شروع کر دیں۔ دہلی پولیس اس معاملے میں اب تک یوتھ کانگریس کے 11 کارکنوں کو گرفتار کر چکی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande